قومی خبریں

لالو یادو سنگاپور میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد آج لوٹیں گے ہندوستان، بیٹی روہنی نے کی جذباتی اپیل

روہنی نے ٹوئٹ کر کے اطلاع دی کہ ان کے والد لالو پرساد یادو 11 فروری کو سنگاپور سے ہندوستان لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میں نے ایک بیٹی کے طور پر ان کا خیال رکھا، اب آپ لوگ پاپا کا خیال رکھیئے گا‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: راشریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو آج سنگاپور سے ہندوستان لوٹ رہے ہیں۔ لالو یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے خود ٹوئٹ کر کے یہ اطلاع دی۔ اس کے ساتھ روہنی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد لالو یادو کا خیال رکھیں۔

Published: undefined

روہنی آچاریہ نے ٹوئٹ کیا ’’آپ سب سے ایک ضروری بات کہنی ہے۔ یہ ضروری بات ہم سبھوں کے لیڈر لالو یادو کی صحت سے متعلق ہے۔ 11 فروری کو پاپا سنگاپور سے ہندوستان جا رہے ہیں۔ میں ایک بیٹی کے طور پر اپنا فرض ادا کر رہی ہوں۔ پاپا کو صحت مند کر کے آپ سب کے بیچ بھیج رہی ہوں۔ اب آپ لوگ پاپا کا خیال رکھیئے گا۔‘‘

Published: undefined

روہنی نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کئے ہیں۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا پاپا کو انفیکشن سے بچانا ہے۔ زیادہ لوگوں سے ملنے کو ڈاکٹروں نے منع کیا ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر کسی سے ملنا بھی ہے تو ماسک پہن کر ملاقات کریں۔ پاپا کے تئیں آپ سبھوں کی محبت لازوال ہے۔ میں اپنی طرف سے آپ سب سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہندوستان پہنچنے کے بعد پاپا سے جب بھی ملیں تو احتیاط برتیں۔ ملاقات کے وقت سبھی ماسک پہنیں اور ان کی صحت کی دیکھ بھال کرنے میں ہماری مدد کریں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ 5 دسمبر 2022 کو سنگاپور میں لالو یادو کی گردے کی پیوند کاری انجام دی گئی تھی۔ بیٹی روہنی آچاریہ نے اپنے والد کو گردے کا عطیہ کیا ہے۔ لالو یادو کی سات بیٹیوں اور دو بیٹوں میں روہنی دوسرے نمبر کی بیٹی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined