قومی خبریں

بہار میں 6 سال بعد لالو یادو کا پھر جلوہ، ضمنی الیکشن کی ریلی میں بولے ’بے ایمان ہیں نتیش، بغیر گولی کے ہی مر جائیں گے‘

لالو پرساد یادو طویل عرصہ بعد انتخابی اسٹیج پر ریلی کرتے نظر آ رہے ہیں، انھوں نے بہار کے تاراپور میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے مودی حکومت اور نتیش کمار پر خوب حملہ کیا۔

لالو پرساد یادو تصویر ٹوئٹر @RJDforIndia
لالو پرساد یادو تصویر ٹوئٹر @RJDforIndia 

بہار کے تاراپور اور کشیشوراستھان کی دو خالی سیٹوں پر 30 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے، جس کو لے کر تمام سیاسی پارٹیاں خوب زور لگا رہی ہیں۔ اس درمیان بدھ کو ان دو سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد پوری طرح صحت مند نہ ہونے کے باوجود بدھ کو انتخابی تشہیر میں شامل ہوئے۔

Published: undefined

لالو پرساد یادو طویل عرصہ بعد انتخابی اسٹیج پر ریلی کرتے ہوئے نظر آئے۔ انھوں نے بہار کے تاراپور میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کے آگے ہار نہیں ماننی ہے۔ لالو یادو بولے کہ بی جے پی سے انھوں نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ بی جے پی کے راج میں ریل، جہاز سب کچھ بک گیا۔ لالو یادو نے کہا کہ مودی نے کہا تھا کہ سب کو 15 لاکھ روپے دیں گے، سب نے کھاتا کھلوا لیا تھا، لیکن پیسے نہیں آئے۔

Published: undefined

حکومت بہار پر حملہ بولتے ہوئے لالو نے کہا کہ ’’تیجسوی یادو کو آپ نے جتایا، بہار کا وزیر اعلیٰ بنا دیا تھا۔ لیکن نتیش کمار نے بے ایمانی کر کے ان کو ہٹا دیا۔ میں جیل میں تھا، باہر رہتا تو ان کی ہمت نہیں تھی۔‘‘ نتیش کمار کے گولی والے بیان پر لالو نے کہا کہ ’’ہم کیوں تم کو گولی ماریں گے، تم خود ہی مر جاؤ گے۔‘‘ لالو بولے کہ بہار میں دارو بندی نافذ ہوئی لیکن پھر چوہے دارو پی جاتے تھے۔ نتیش بولتے تھے کہ مٹی میں مل جاؤں گا لیکن بی جے پی میں نہیں جاؤں گا۔ لیکن اب وہ بی جے پی کے ساتھ حکومت میں ہیں۔ لالو نے کہا کہ نتیش نے کہا تھا کہ جو پارٹی بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دے گی، وہ اس کے ساتھ چلے جائیں گے۔ بی جے نے ساتھ آنے کے بعد بھی بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں دیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ لالو پرساد ابھی پوری طرح صحت مند نہیں ہیں۔ وہ چارہ گھوٹالہ میں ضمانت ملنے کے بعد دہلی میں تھے۔ بہر حال، بہار میں گزشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخاب میں کشیشوراستھان اور تاراپور اسمبلی حلقوں میں جنتا دل یو امیدوار کمایاب ہوئے تھے۔ جنتا دل یو جہاں ان دونوں سیٹوں پر پھر سے قبضہ جمانے کے لیے اپنی پوری طاقت لگا رہی ہے، آر جے ڈی بھی ان دونوں سیٹوں کو اپنے حصے میں کرنے کے لیے خوب کوششیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined