قومی خبریں

لالو یادو کے کندھے میں فریکچر، طبیعت بگڑنے پر داخل اسپتال

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادود کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ ان کے کندھے میں فیکچر ہے اور انہیں علاج کے لئے پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

لالو پرساد یادو
لالو پرساد یادو تصویر آئی اے این ایس

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادود کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ ان کے کندھے میں فیکچر ہے اور انہیں علاج کے لئے پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لالو یادو گزشتہ روز اپنی رہائش پر سیڑھیوں سے گر گئے تھے، جس کی وجہ سے ان کے کندھے کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ رہائش پر ہی ان کے فیملی ڈاکٹر نے عارضی پلاستر چڑھا دیا اور انہیں آرام کرنے کی صلاح دی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ لالو یادو کو گردے میں پریشانی سے دو چار ہیں اور ان کے کڈنی ٹرانسپلانٹ کا بھی چرچا ہوتا رہتا ہے۔ اس کے لئے انہوں نے عدالت سے بیرون ملک جانے کی جازت طلب کی تھی۔ لالو یادو اپنا کڈنی کا علاج کرانے کے لئے سنگاپور جانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

لالو یادو کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر کے بعد آر جے ڈی کارکنان اور لالو یادو کے حامیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ان کے حامی رابڑی دیوی کی رہائش اور پارس اسپتال میں لالو یادو کی خبرگیری کرنے کی کوشش کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined