آج راشٹریہ جنتا دل کے 25ویں یوم تاسیس پر پارٹی سربراہ لالو پرساد یادو نے پارٹی لیڈروں، کارکنان سمیت ریاست بھر کی عوام کو خطاب کیا اور موجودہ مشکل حالات سے جدوجہد کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اپنے ورچوئل خطاب کے دوران لالو پرساد نے اعلان کیا کہ وہ جلد بہار پہنچیں گے اور لوگوں سے روبرو ہوں گے تاکہ ان کے مسائل کو سمجھتے ہوئے غلط طاقتوں کے خلاف لڑائی کو آگے بڑھایا جائے۔ لالو پرساد نے کہا کہ وہ صرف پٹنہ ہی نہیں بلکہ ریاست کے ہر ضلع کا دورہ کریں گے اور وہاں کے لوگوں سے مل کر ان کے سامنے اپنے خیالات رکھیں گے۔
Published: undefined
اپنے خطاب کے دوران لالو پرساد نے کہا کہ ’’جب ہم جنتا دل سے الگ ہٹے، تبھی ہمیں پتہ تھا کہ کیا کرنا ہے۔ ایسے میں سبھی ساتھیوں کے ساتھ بہار بھون میں میٹنگ کر پارٹی تشکیل دی گئی۔ نام کو لے کر تبادلہ خیال ہوا کہ آخر کیا نام رکھا جائے۔ تب ہم نے رام کرشن ہیگڑے کو فون کیا۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ پارٹی کا نام ’راشٹریہ جنتا دل‘ رکھا جائے۔ پھر پارٹی بن گئی اور اس وقت سے ہم لگاتار جدوجہد کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
اس درمیان بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور لالو پرساد کے چھوٹے بیٹے تیجسوی یادو نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ’پارٹی گان‘ (پارٹی کا نغمہ) جاری کیا ہے۔ پارٹی گان کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج آر جے ڈی کے 25 سال مکمل ہونے پر پارٹی گان کو عام لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز