پٹنہ: ریلوے میں مبینہ زمین کے عوض نوکری دینے کے گھوٹالہ کے سلسلہ میں سی بی آئی اور ای ڈی کی کارروائی کے بعد لالو پرساد یادو نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مرکزی حکومت کی نچلی سطح کی سیاست قرار دیا ہے۔
Published: undefined
اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے لکھا ’’ہم نے ایمرجنسی کا سیاہ دور بھی دیکھا ہے۔ ہم نے اس وقت بھی لڑائی لڑی تھی۔ بے بنیاد اور بدلے کی نیت سے درج کئے گئے معاملوں میں میری بیٹیوں، ننہے منے نواسوں اور حاملہ بہو کو بھاجپائی ای ڈی نے 15 گھنٹے تک بیٹھا کر رکھا۔ کیا بی جے پی اتنی نچلی سطح پر اتر کر ہم سے سیاسی لڑائی لڑے گی؟
Published: undefined
انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف ان کی نظریاتی لڑائی رہی ہے اور رہے گی۔ ان کے سامنے انہوں نے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے اور ان کے خاندان اور پارٹی کا کوئی بھی شخص ان کی سیاست کے سامنے نہیں جھکے گا۔
خیال رہے کہ سی بی آئی اور ای ڈی لالو پرساد یادو، ان کے اہل خانہ اور قریبی افراد کے درجنوں ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ پٹنہ میں گزشتہ دنوں سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیتی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی اور تیجسوی یادو کو بھی سوالوں کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز