قومی خبریں

بہار: ’لالو نے اڈوانی کا رتھ روکا تھا، اب مودی کو نتیش روکیں گے‘، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کا اعلان

تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’کچھ لوگ کہہ رہے ہیں مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق چھین لیا جانا چاہیے، لیکن ملک میں اب بھی لالو اور نتیش کمار جیسے لیڈر موجود ہیں۔ اس لیے ایسا کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو اور نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو اور نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس طرح لال کرشن اڈوانی کے رتھ کو لالو یادو نے بہار میں روکا تھا، اسی طرح نریندر مودی کو نتیش کمار روکیں گے۔ تیجسوی یادو نے بی جے پی کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جب جب ناکامیاب ہوتی ہے، وہ تب تب ہندو-مسلم کرنے لگتی ہے۔ حالانکہ ملک کی آزادی کی لڑائی ہندو-مسلم نے ساتھ مل کر لڑی تھی اور دوسرے مذاہب نے بھی تحریک آزادی میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا تھا۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے کہا کہ ’’کچھ لوگ کہہ رہے ہیں مسلمانوں سے ووٹنگ کا حق چھین لیا جانا چاہیے۔ لیکن ملک میں اب بھی لالو اور نتیش کمار جیسے لیڈر موجود ہیں۔ اس لیے ایسا کرنے کی کسی میں ہمت نہیں ہے۔ یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں ہے۔‘‘ نائب وزیر اعلیٰ نے ساتھ ہی کہا کہ اگر یہ لوگ (بی جے پی والے) پھر سے اقتدار میں آ گئے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔ ایسے لوگوں کو روکنے کا کام پہلے لالو یادو نے کیا تھا اور اب انتیش کمار کریں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جمعرات کو بھی تیجسوی یادو نے بی جے پی کے خلاف بیانات دیے تھے۔ انھوں نے کہا تھا کہ 2024 انتخاب سے پہلے بی جے پی ڈر گئی ہے۔ 23 جون کو ہونے والی اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ سے بی جے پی کو شکست کا خوف ستانے لگا ہے۔ بی جے پی ابھی ابھی کرناٹک میں ہاری ہے۔ اس سے پہلے ہماچل میں بھی اسے شکست ملی تھی۔ آنے والے دنوں میں وہ راجستھان، چھتیس گڑھ، دہلی اور جھارکھنڈ بھی ہاریں گے۔ تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ ’’فکر مت کیجیے، بی جے پی کو عوام سبق سکھانے کے لیے تیار ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined