آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے آج نریندر مودی کو ڈرپوک بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مجھ سے ڈرتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ وہ انتخابی تشہیر کے لیے گجرات جائیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مجھ پر کبھی بھی حملہ کرایا جا سکتا ہے اسی لیے سیکورٹی میں کمی کر دی گئی ہے۔
دراصل مرکزی حکومت نے تمام لوگوں کو دی جا رہی سیکورٹی کا تجزیہ کرنے کے بعد لالو پرساد یادو کی سیکورٹی کو زیڈ پلس سے گھٹا کر زیڈ کر دیا ہے۔ زیڈ کیٹگری میں سی آر پی ایف کے مسلح کمانڈو شامل رہتے ہیں جب کہ زیڈ پلس سیکورٹی میں نیشنل سیکورٹی گارڈس یعنی این ایس جی کے بلیک کمانڈو تعینات رہتے ہیں۔ این ایس جی کمانڈو صرف زیڈ پلس کیٹگری میں ہی لگائے جاتے ہیں۔
مرکز نے کچھ دیگر لیڈروں کی سیکورٹی میں بھی کمی کی ہے جن میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی اور مرکزی وزیر ہری بھائی پی چودھری بھی شامل ہیں۔ سیکورٹی میں تخفیف پر لالو پرساد یادو نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’وزیر اعظم مودی نہیں چاہتے ہیں کہ ہم کہیں آئیں اور جائیں۔ مجھ پر کہیں بھی حملہ کرایا جا سکتا ہے۔ وزیر ریل رہتے گجرات گیا تھا تب مودی وزیر اعلیٰ تھے۔ اس وقت بھی انھوں نے میری گاڑی پر پتھراؤ کروایا تھا۔ میرے گجرات انتخاب میں جانے کی خبر کی وجہ سے ہی سیکورٹی کم کر دی گئی۔ لالو سے کاہے اتنا ڈرتے ہو؟‘‘
Published: undefined
لالو نے ایک دیگر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سنو مودی، لالو ڈرنے والا انسان نہیں ہے۔ کسی دوسرے کو ڈراؤ، جیسے نتیش کو ڈرایا۔ بہار کی 11 کروڑ عوام اور بچہ بچہ میرا محافظ ہے۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل لالو پرساد کے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے ایک متنازعہ بیان بھی دیا جو سرخیوں میں ہے۔ تیج پرتاپ یادو اپنے والد کی سیکورٹی میں کمی کیے جانے کے بعد براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی تک دے ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر میرے والد لالو یادو کو کچھ بھی ہوا تو وہ نریندر مودی کی کھال ادھیڑ دیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ تیج پرتاپ اس سے پہلے بھی اس طرح کا بیان دے چکے ہیں۔
Published: undefined
انھوں نے ایک بیان میں بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سشیل مودی کو بھی دھمکی دی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’وہ ان کو ان کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔‘‘
اس دھمکی کے بعد سشیل مودی نے اپنے بیٹے کی شادی کی جگہ ہی بدل دی تھی۔ لیکن اس کے پیچھے انھوں نے تیج پرتاپ کی دھمکی نہیں بلکہ کچھ دوسرے اسباب بتائے تھے۔ سشیل مودی نے کہا تھا کہ کسی کو کوئی موقع ملے یہ درست نہیں ہے۔ بہتر سیکورٹی اور پارکنگ نظام کو دیکھتے ہوئے شادی کی جگہ بدلی گئی۔
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز