للت پور: اترپردیش کے ضلع بندیل کھنڈ میں ہفتہ کو کھاد کی کمی کی وجہ سے ایک کسان کی مبینہ خودکشی کے معاملے کی ابتدائی جانچ کے بعد پولیس نے معاشی تنگی کی وجہ سے قرض کے بوجھ کو خودکشی کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔ حالانکہ متوفی کسان کے اہل خانہ معاشی تنگی کے ساتھ کھاد کی کمی کو بھی اس خودکشی کی وجہ بتا رہے ہیں۔
Published: undefined
للت پور کے صدر کوتوالی کے تحٹ گرام مسورا کھرد باشندہ رگھویر ولد پرتھوی پت پٹیل (37) نے اپنے کھیت پر جامن کے ایک درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی۔ پولیس کو متوفی کی لاش کے قریب سے ایک سوسائڈ نوٹ ملا تھا جس میں خودکشی کی وجہ کھاد نہ ملنے کو بتایا گیا ہے۔
Published: undefined
اس ضمن میں کوتوالی صدر کے انچارج انسپکٹر ونود مشرا نے واقعہ کی ابتدائی جانچ کی بنیاد پر بتایا کہ متوفی کے پاس سے برآمد سوسائڈ نوٹ میں کھاد نہ ملنے کی بات لکھی پائی گئی ہے۔ جبکہ گاؤں میں واقع کھاد کی دوکان میں کھاد دستیاب تھی اور معاملے کے دن کوئی خریدنے بھی نہیں آیا۔
Published: undefined
مشرا نے کہا کہ متوفی کے اوپر زیادہ قرض بھی تھا۔ جانچ میں پتا چل ہے کہ متوفی کے نام پر کل 3.889 ہیکٹر زمین ہے۔ متوفی کے ذریعہ سابق میں تقریبا 60 فیصدی زرعی زمین پر بوائی کی جاچکی تھی۔ جانچ میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ گاؤں میں ہی کھاد کی دوکان ہے۔ دوکان کے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ دوکان میں 700 بوری کھاد دستیاب تھی۔ ہفتہ کو پیش آئے معاملے کے دن بھی دوکان میں چھ بوری کھاد تھی، جس کو لینے والا کوئی نہیں تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined