دہلی میں آوارہ گایوں کو پکڑ کر گئوکشی انجام دینے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ للت اور شاہجہاں نامی شخص کو اس تعلق سے دہلی پولیس نے تصادم کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں ڈیری کے نام پر گئوکشی جیسا عمل کرتے تھے تاکہ کسی کو شبہ نہ ہو۔ جب للت اور شاہجہاں کا پولیس سے تصادم ہوا تو اس وقت وہ گئوکشی کی نیت سے گایوں اور اوزاروں کو لے کر سیکٹر-35 روہنی کے پاس جنگل میں پہنچے تھے۔ خبر ملنے کے بعد پہنچی پولیس کو دیکھ کر ملزمین نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم کے پیر میں گولی لگ گئی، اور پھر دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔
Published: undefined
اس واقعہ کے تعلق سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمین کے پاس سے 6 گائے، بیہوشی کے انجکشن، گئوکشی کے لیے اوزار، ایک پستول، دو زندہ اور دو خالی کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ پکڑے گئے ملزمین کے نام شاہجہاں (نریلا باشندہ) اور للت (راجیو نگر، بیگم پور باشندہ) ہیں۔ الزام ہے کہ گاؤں میں آوارہ گائے کو دیکھنے پر دونوں اسے پکڑ لیتے تھے، پھر انجکشن لگا کر بیہوش کر دیتے تھے۔ کسی گاڑی سے یہ گائے کو سنسان جگہ پر لے جا کر گئوکشی کا عمل انجام دیتے تھے۔
Published: undefined
پولیس پوچھ تاچھ میں پتہ چلا ہے کہ شاہجہاں بنیادی طور پر دربھنگہ (بہار) کا رہنے والا ہے اور تقریباً 20 سال سے دہلی واقع نریلا میں رہ رہا ہے۔ اس نے تقریباً 8 سال قبل ڈیری کھولی اور اس کے نام پر گئوکشی کا عمل شروع کر دیا۔ جہاں تک للت کا معاملہ ہے، وہ باغپت (یوپی) کا رہنے والا ہے اور اس نے بھی ڈیری کھولی تھی۔ کچھ دنوں بعد یہ بھی شاہجہاں کے ساتھ گئوکشی میں شامل ہو گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز