مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا 85 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ 40 دنوں سے لکھنؤ واقع میدانتا اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے تھے۔ انتقال کی خبر لال جی ٹنڈن کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے دی۔ انھوں نے لکھا "بابو جی نہیں رہے۔" پھر یہ خبر تیزی کے ساتھ پھیلی اور سیاسی حلقوں سے خراج عقیدت پیش کیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ آشوتوش ٹنڈن نے بعد ازاں اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی کہ لال جی ٹنڈن کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی۔ شام 4 بجے ان کا آخری سفر شروع ہوگا اور آخری رسومات گلالہ گھاٹ چوک لکھنؤ پر 4.30 بجے اختتام پذیر ہوگا۔
Published: 21 Jul 2020, 9:48 AM IST
بہر حال، پی ایم نریندر مودی نے لال جی ٹنڈن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”لال جی ٹنڈن کو سماج کی خدمت کے لیے کی گئی ان کی کوششوں کے لیے یاد کیا جائے گا۔ انھوں نے اتر پردیش میں بی جے پی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار نبھایا۔ انھوں نے ایک بااثر لیڈر کی شکل میں اپنی شناخت بنائی اور ہمیشہ عوامی فلاح کو اہمیت دی۔ ان کے انتقال سے افسردہ ہوں۔“ ایک دیگر ٹوئٹ میں پی ایم مودی نے یہ بھی لکھا کہ ”لال جی ٹنڈن آئینی معاملوں کے اچھے جانکار تھے۔ اٹل جی کے ساتھ ان کا طویل اور قریبی رشتہ رہا۔ تکلیف کے اس وقت میں ٹنڈن جی کی فیملی اور خیر خواہوں کو میری ہمدردی۔“
Published: 21 Jul 2020, 9:48 AM IST
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی لال جی ٹنڈن کے انتقال پر اظہارِ غم کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ”مزاج سے بے حد ملنسار ٹنڈن جی کارکنان کے درمیان بھی بے حد مقبول تھے۔ مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے انھوں نے جو ترقیاتی کام کرائے اس کی تعریف آج بھی لکھنؤ اور اتر پردیش کے لوگ کرتے ہیں۔ ایشور سبھی غمزدہ اہل خانہ کو تکلیف کے اس وقت میں صبر اور طاقت عطا کرے۔“
Published: 21 Jul 2020, 9:48 AM IST
قابل ذکر ہے کہ لال جی ٹنڈن کا علاج 12 جون سے ہی لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں چل رہا تھا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی طبیعت ناساز تھی اور پیشاب میں تکلیف اور بخار کی شکایت کے بعد پہلی بار انھیں جون میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں ان میں گردہ اور پیشاب کا انفیکشن پایا گیا تھا۔ 16 جون کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسپتال پہنچ کر ان کی عیادت بھی کی تھی۔
Published: 21 Jul 2020, 9:48 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jul 2020, 9:48 AM IST