لکھنؤ: لکھیم پور تشدد کیس میں وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کی درخواست ضمانت ہائی کورٹ سے منظور ہو گئی ہے۔ ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے آشیش مشرا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت پہلے ہی مکمل ہو چکی تھی اور عدالت عالیہ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد توقع ہے کہ آشیش مشرا کل تک جیل سے باہر آجائے گا۔
Published: undefined
لکھیم پور تشدد معاملہ میں اتر پردیش ایس آئی ٹی نے حال ہی میں فرد جرم (چارج شیٹ) دائر کی تھی۔ 5000 صفحات پر مشتمل اس چارج شیٹ میں ایس آئی ٹی نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امور اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو اہم ملزم نامزد کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں ایس آئی ٹی کے مطابق آشیش جائے وقوعہ پر ہی موجود تھا۔
Published: undefined
ایس آئی ٹی نے اپنی جانچ میں لکھیم پور تشدد میں آشیش مشرا کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی تصدیق کی تھی۔ آشیش مشرا کے ریوالور اور رائفل سے بھی فائرنگ کی گئی تھی۔ چارج شیٹ میں ایس آئی ٹی نے آشیش مشرا اور انکت داس کے لائسنس یافتہ ہتھیاروں سے فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔ وہیں آشیش مشرا نے کہا تھا کہ ایک سال سے ان کے ہتھیاروں سے کوئی فائر نہیں کیا گیا۔ پولیس نے بیلسٹک رپورٹ کی بنیاد پر فائرنگ کی تصدیق کی تھی۔
Published: undefined
خیال رہے کہ 3 اکتوبر 2021 کو لکھیم پور کے تکونیا میں ہوئے تشدد میں 8 لوگ مارے گئے تھے۔ الزام ہے کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا عرف مونو نے کسانوں کو اپنی جیپ سے روند دیا تھا۔ اس کے بعد مشتعل ہجوم نے آشیش کے ڈرائیور سمیت چار لوگوں کو مار ڈالا تھا۔
Published: undefined
لکھیم پور تشدد کو لے کر اپوزیشن جماعتیں مسلسل مرکزی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہیں اور مرکزی وزیر اجے مشرا کو کابینہ سے ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اب الیکشن کے بیچ میں آشیش مشرا کو ضمانت مل گئی ہے۔ ایسے میں حزب اختلاف کی جانب سے بی جے پی پر حملے تیز کئے جانے کی امید ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز