لکھنؤ: اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے ملزم آشیش مشرا کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی۔ رپورٹ کے مطابق شکایت کنندہ کے وکیل دشینت دوے کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ اس معاملے میں مزید اہم معلومات بھی سامنے آئی ہیں۔ سپریم کورٹ نے یوپی حکومت سے پوچھا ہے کہ کیا واقعہ کے فوراً بعد 3 لوگوں کی موت کے ملزم کسان اب بھی حراست میں ہیں؟ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ملزم آشیش کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
Published: undefined
عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ ملزم ایک سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں قید ہیں۔ سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کے جج سے پوچھا تھا کہ کیس کی سماعت مکمل ہونے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ جج نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس میں 5 سال لگ سکتے ہیں۔
Published: undefined
وہیں، شکایت کنندہ کے وکیل دشینت دوے نے ضمانت کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ درخواست گزار کے والد مرکزی وزیر ہیں۔ وہ پہلے ہی دھمکی دے رہے تھے کہ مظاہرین کسانوں کو سبق سکھائیں گے۔ بہت بااثر گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اگر اییک سال جیل میں رہنا ضمانت کی بنیاد ہے تو قتل کے ہر کیس میں ایسا ہونا چاہیے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ لکھیم پور کھیری کا واقعہ 3 اکتوبر 2021 کو بنبیر پور گاؤں میں پیش آیا تھا۔ اس واقعے میں 8 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔ چار احتجاج کرنے والے کسانوں اور ایک صحافی کو کار نے روند دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ہونے والے تشدد میں بی جے پی کے دو ارکان اور اجے مشرا ٹینی کے ڈرائیور کو مظاہرین نے ہلاک کر دیا تھا۔ ملزم آشیش مشرا اس گاڑی میں بیٹھا تھا جس نے مظاہرین کو روند کر ہلاک کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز