نئی دہلی: لکھیم پور کھیری سانحہ کے کلیدی ملزم آشیش مشرا کے والد مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو برخاست کرنے کے مطالبہ پر حزب اختلاف پارلیمنٹ میں لگاتار سراپا احتجاج جاری ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی پر جمعرات کے روز ایک مرتبہ پھر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس معاملہ میں وزیر ملوث ہے، وہ ایک مجرم ہے اور انہیں عہدہ وزارت سے برخاست کر دینا چاہئے یا پھر انہیں خود ہی استعفیٰ سونپ دینا چاہیے۔
Published: undefined
حزب اختلاف کی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے ہنگامہ اور شور شرابے کے درمیان راہل گاندھی نے لوک سبھا میں کہا، ’’وزیر کو استعفی دے دینا چاہئے۔ وہ ایک مجرم ہیں۔ قبل ازیں، حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان میں اس معاملہ پر تحریک التوا کے نوٹس پیش کئے۔ دریں اثنا، راجیہ سبھا کے معطل ممبران پارلیمنٹ کے احاطے میں گاندھی مجسمہ پر اپنا احتجاج جاری رکھا اور لکھیم پور کھیری واقعہ پر وزیر داخلہ اجے مشرا ٹینی کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined