قومی خبریں

لکھیم پور کھیری تشدد: مہلوکین کے کنبہ کو 45-45 لاکھ روپے اور سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

اے ڈی جی پرشانت کمار نے 8 دن کے اندر قصورواروں کی گرفتاری کا بھروسہ دیا ہے، انھوں نے بتایا کہ قصورواروں کے خلاف کیس درج ہو گیا ہے اور جانچ جاری ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کی موت کے بعد سے کشیدگی برقرار ہے۔ جانکاری کے مطابق اب تک 8 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جن میں سے 4 کسان ہیں۔ اپوزیشن نے اس تشدد کے بعد اتر پردیش کی یوگی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کانگریس و سماجوادی پارٹی کے سرکردہ لیڈران کسانوں کی حمایت میں لگاتار آواز بلند کر رہے ہیں۔ حالانکہ لکھیم پوری کھیری جانے کی کوشش کرنے والے سبھی لیڈروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، لیکن کسانوں کو انصاف دلانے کے لیے حکومت پر دباؤ برقرار ہے۔ اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ حکومت نے کسانوں کے مطالبات کو قبول کر لیا ہے۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ کسانوں اور انتظامیہ کے درمیان اتفاق قائم ہو گیا ہے۔ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مہلوکین کے کنبہ کو 45-45 لاکھ روپے کا معاوضہ اور کسان بیمہ سے 5-5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کنبہ کے ایک رکن کو اس کی اہلیت کے مطابق ملازمت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ زخمیوں کو 10-10 لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔ کسانوں کی تحریر پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پورے معاملے کی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے عدالتی جانچ بھی کرائی جائے گی۔

Published: undefined

اے ڈی جی پرشانت کمار نے 8 دن کے اندر قصورواروں کی گرفتاری کا بھروسہ دلایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ قصورواروں کے خلاف کیس درج ہو گیا ہے اور جانچ جاری ہے۔ کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

  • تصویر @revanth_anumula

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2023-12/7392d247-3263-47ce-8a04-6cdcbdaf2080/Revanth_Reddy.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    گوتم اڈانی کو ’تلنگانہ‘ نے بھی دیا جھٹکا، اڈانی فاؤنڈیشن کے 100 کروڑ روپے لینے سے کیا انکار

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-11-25/et9pwlgj/WhatsApp-Image-2024-11-25-at-7.25.53-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران کانگریس نے کیجریوال کی ’ریوڑیوں‘ کا کیا ریلٹی چیک!

  • ,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا

  • ,
  • بارڈر-گواسکر ٹرافی: پرتھ میں صرف آسٹریلیا کا گھمنڈ نہیں ٹوٹا، کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے، آئیے ڈالیں سرسری نظر