اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع واقع نگھاسن تھانہ علاقہ کے تمولین پروا گاؤں کے باہر بدھ کے روز گنے کے کھیت میں درخت سے لٹکی ملی دونوں دلت بہنوں کی آج پولیس کی سخت سیکورٹی میں آخری رسومات ادا کر دی گئی۔ کل شام عصمت دری اور قتل کے بعد دونوں کی لاش کو درخت سے لٹکا دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس واردات کے الزام میں 6 لڑکوں کو گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل جمعرات کو متاثرہ کنبہ نے دونوں نابالغ بچیوں کی آخری رسومات ادا کرنے سے منع کر دیا تھا۔ بعد ازاں پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے انھیں کافی سمجھانے کی کوشش کی۔ ملی جانکاری کے مطابق انتظامیہ نے کنبہ سے پانچ وعدے کیے جس کے بعد انھوں نے دونوں لڑکیوں کی آخری رسومات ادا کی۔ کنبہ نے روایت کے مطابق دونوں بہنوں کی لاشوں کی تدفین کی ہے۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے مہلوکین کے والدین سے جو پانچ وعدے کیے ہیں ان میں پہلا ہے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت دونوں مردہ لڑکیوں کی ماں کو 8-8 لاکھ روپے کی مالی امداد کی جائے گی، جس کی پہلی قسط 16 ستمبر کو اس کے بینک اکاؤنٹ میں پہنچ جائے گی۔ دوسرا، رانی لکشمی بائی یوجنا کے تحت ملنے والی رقم معاملے کی جانچ ختم ہونے کے فوراً بعد دے دی جائے گی۔
Published: undefined
اس کے علاوہ انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت متاثرہ کنبہ کو گھر دیا جائے گا۔ اس کے لیے بلاک کے ذریعہ جلد ہی کارروائی کی جائے گی۔ ملازمت اور زیادہ سے زیادہ معاشی مدد پہنچانے کے لیے انتظامیہ کو تجویز بھیجی جائے گی۔ پانچواں وعدہ جو انتظامیہ نے کیا ہے وہ یہ ہے کہ واردات میں شامل ملزمین کو جلد از جلد پھانسی کے پھندے تک پہنچانے کے لیے فاسٹ ٹریک کورٹ میں پیروی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined