لکھیم پور کھیری: نابالغ حقیقی بہنوں کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہونے کے معاملہ میں پولیس نے اہم انکشافات کئے ہیں۔ این ڈی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ دنوں بہنوں کو عصمت دری کا شکار بنائے جانے کے بعد قتل کیا گیا۔
Published: undefined
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں کی آبروریزی کی گئی، اس کے بعد گلا دبا کر ان کا قتل کیا گیا اور پھر لاشوں کو درخت پر رسی کے سہارے لٹکا دیا گیا۔ دریں اثنا، یوپی کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) پرشنات کمار نے کہا کہ پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور لاشوں کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
پرشانت کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہمیں 14 ستمبر کو اطلاع ملی تھی کہ دو بہنوں کی لاشیں لٹکی ہوئی حالت میں پائی گئی ہیں۔ تمام ملزمان کو 24 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہوا ہے۔ پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکا ہے اور لاشیں اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس معاملہ کے تمام پہلوؤں پر غور کیا گیا اور فرانزک شواہد جمع کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان میں سے ایک نامزد ملزم ہے۔ اہل خانہ اپنے رسم و رواج کے ساتھ لاشوں کی آخری رسومات ادا کر سکتے ہیں۔ حکومت نے اس معاملہ کا فوری طور پر پردہ فاش کرنے کا حکم دیا تھا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’میری سب سے اپیل ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کے معاملہ میں تمام لوگ متاثرین کو اپنی ماں بہن اور بچی سمجھ کر حساسیت کا مظاہرہ کریں اور متاثرہ کے اہل خانہ کے بیان کو ہی سچ مانیں۔ اسی کی بنیاد پر آگے کی کارروائی کی جائے گی۔‘‘
Published: undefined
قبل ازیں، پولیس نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ لڑکیوں سے ملزمان نے پہلے دوستی کی اور اس کے بعد ریپ اور قتل کیا گیا۔ اس معاملہ میں 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق لڑکیوں کا قتل گلا دبا کر کیا گیا اور ثبوت مٹانے کی کوشش کی گئی۔ دو ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ دفعہ 302، 306 اور پوکسو قانون کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔
Published: undefined
لکھیم پور کھیری کے ایس پی سنجیو سمن نے میڈیا کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ ’’دو سگی بہنوں کے قتل کے سلسلہ میں چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی شناخت چھوٹو، جنید، سہیل، حفیظ الرحمن، کریم الدین اور عارف کے طور پر ہوئی ہے۔ جنید کو پولیس نے مقابلہ کے دوران گرفتار کیا ہے، جس کے پیر میں گولی لگی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز