قومی خبریں

لداخ: راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا، کہا- ’اس علاقہ میں چینی فوج داخل‘

اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا، تشویش کی بات ہے کہ چین نے ہندوستان کی زمین چھین لی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی فوج علاقے میں گھس گئی ہے اور ان کی چراگاہ چھین لی

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر</p></div>

تصویر ٹوئٹر

 

لیہ: آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا 79 واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے لداخ میں پینگونگ تسو کے ساحل پر اپنے والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا ’’پاپا آپ کی آنکھوں میں بھارت کے لیے جو خواب تھے، ان انمول یادوں سے چھلکتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اپنے والد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ یہاں تشویش کی بات یہ ہے کہ چین نے ہندوستان کی زمین چھین لی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ چینی فوج علاقے میں گھس گئی ہے اور ان کی چراگاہیں چھین لی گئی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ایک انچ بھی زمین نہیں چھینی گئی لیکن یہ درست نہیں ہے۔ آپ یہاں کسی سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راہل گاندھی دو روزہ دورے پر جمعرات کو لیہ پہنچے تھے۔ بعد میں انہوں نے فیصلہ کیا گیا کہ پینگونگ جھیل، نوبرا ویلی اور کرگل ضلع کا دورہ کرنے کے لیے اس علاقے میں اپنے قیام کو مزید چار دن بڑھا دیا ہے۔ موٹر سائیکل پر 130 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے کے بعد راہل گاندھی نے پینگونگ جھیل کے قریب شب گزاری کی۔

Published: undefined

دریں اثنا، راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے بھی اپنے والد کو یاد کیا۔ انہوں نے لکھا ’’پاپا آپ کی آنکھوں میں بھارت کے لیے جو خواب تھے، ان انمول یادوں سے چھلکتے ہیں۔ آپ کے نشان میرے راستہ ہیں- ہر ہندوستانی کی جد و جہد اور خوابوں کو سمجھ رہا ہوں، بھارت ماں کی آواز سن رہا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined