قومی خبریں

لوک سبھا کی سکیورٹی میں کوتاہی! اسپیکر برلا نے رپورٹ طلب کی، سامعین گیلری کے پاس جاری کرنے پر پابندی عائد

لوک سبھا کی سکیورٹی میں کوتاہی کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ اس کے علاوہ سامعین گیلری کے لیے پاس جاری کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا / آئی اے این ایس</p></div>

لوک سبھا / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: لوک سبھا کی سکیورٹی میں کوتاہی کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی برلا نے تماشائی گیلری کے لیے بنائے گئے پاسوں کے جاری کرنے پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

لوک سبھا اور پارلیمنٹ کے حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے، اسپیکر برلا نے آج شام ہی ایک آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے، جس میں ایوان کی تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

Published: undefined

جب دوپہر 2 بجے لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو اسپیکر اوم برلا نے بدھ کے روز ایوان کی سکیورٹی میں لاپروائی کے بارے میں ایوان کو آگاہ کیا اور کہا کہ دونوں لوگوں (ایوان میں کودنے والے نوجوان) کو پکڑ لیا اور ان کے ساتھ موجود سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔ برلا نے بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے بھی دو لوگ پکڑے گئے ہیں۔

Published: undefined

لوک سبھا اسپیکر برلا نے کہا، "وقفہ صفر کے دوران پیش آنے والے اس واقعہ کی لوک سبھا اپنی سطح پر مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں دہلی پولیس کو ضروری ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ لیکن جو ہم سب کی تشویش ہے، وہ یہ ہے کہ وہ دھواں کیا تھا؟ تو اب تک کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھواں عام اور سنسنی پھیلانے والا تھا، اس لیے یہ دھواں تشویش کا باعث نہیں ہے، اس کی ابتدائی تحقیقات ہوچکی ہیں۔‘‘

ایوان میں اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے بحث کے مطالبے پر برلا نے کہا کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات ابھی جاری ہے اور حتمی تحقیقات میں حقائق سامنے آنے کے بعد وہ ایوان کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined