لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے منگل کے روز کہا کہ کورونا سے متاثر دیہی علاقوں میں دوا، آکسیجن اور علاج کی کمی کی وجہ سے عوام کی زندگی خطرے میں ہے۔ اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا، ’کورونا نے جس طرح اتر پردیش کے گاؤں کو متاثر کیا ہے‘ وہ بے حد تشویشناک ہے۔ گاؤں اور قصبوں میں دوا، آکسیجن اور علاج کی کمی سے عوام کی زندگی خطرے میں ہے اور بی جے پی حکومت ابھی بھی صورتحال کی ہولناکی قبول نہیں کر رہی ہے۔ بی جے پی حکومت کے جھوٹ سے موت کا سچ نہیں چھپایا جا سکتا‘۔
Published: undefined
ایک دیگر ٹوئٹ میں اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا میں وائرل ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’گورکھپور کے اسپتالوں کی صورتحال بہت قابل رحم ہے۔ اسٹریچر کی کمی میں ایک بھائی اپنے کورونا متاثر بھائی کو کندھوں پر لے جانے پر مجبور ہے۔ اپنی ناکامی کا جھوٹا ڈھنڈورا پیٹنے میں سرگرم بی جے پی حکومت عوام کا سہارا بننے کے بجائے بوجھ بن گئی ہے‘۔
Published: undefined
غور طلب ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے پیر کی رات دیہی علاقوں میں کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے یوگی حکومت کی تعریف کی تھی جبکہ منگل کے روز وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی کورونا پر کنٹرول کے لیے یوپی حکومت کے کام کو شاندار بتایا تھا۔ وہیں ایس پی صدر ریاست میں بالخصوص دیہی علاقوں میں کورونا وائرس کو بڑھانے کا الزام حکومت پر عائد کرتے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula