نئی دہلی: لیبر اور روزگار کے وزیر سنتوش کمار گنگوار نے کہا ہے کہ محنت و روزگار کی اصلاحات سے متعلق وسیع بل کو اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔ گنگوار نے بدھ کو راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ حکومت لیبر قوانین کو آسان، جامع اور معقول بنانے کے لئے 44 لیبر قوانین کو چار لیبر کوڈ میں ضم کر رہی ہے۔ ان میں سے دو لیبر کوڈ کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے اور ان سے متعلقہ بل اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 44 لیبر قوانین کو اجرت، صنعتی تعلقات، سوشل سیکورٹی اور فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ سیفٹی، صحت اور کاروباری حیثیت سے متعلق کوڈ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے سال 2002 میں اس تصور پر غور و خوض شروع کیا تھا لیکن دس سالوں میں اس بارے میں کچھ کام نہیں ہوا۔
Published: undefined
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواتین ملازمین کے لئے زچگی کی چھٹی 12 سے 26 ہفتے کیے جانے کے بعد انہیں ملازمت پر نہیں رکھے جانے کے سلسلے میں حکومت کو کوئی معلومات یا رپورٹ نہیں ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر میں اس کا کوئی اثر نہیں ہے، نجی شعبے میں مسئلہ ہو سکتا ہے لیکن اس کے بارے میں ہمیں اب تک کوئی معلومات یا رپورٹ نہیں ملی ہے۔
Published: undefined
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں منظم سیکٹرمیں 8 کروڑ اور غیر منظم سیکٹر میں 39 کروڑ ملازمین ہیں۔ حکومت غیر منظم سیکٹر کے ملازمین کی فلاح و بہبود کا پروگرام بنانے کے لئے ان کا ایک قومی ڈیٹا تیار کرا رہی ہے۔ ساتواں اقتصادی سروے بھی شروع کیا گیا ہے اور اس کی رپورٹ آنے پر بھی نئے اعداد و شمار کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined