بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ این آئی ٹی موڑ پر ایگزٹ پوائنٹ کے قریب میٹرو ٹنل میں حادثے میں ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ دو مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے تینوں مزدور لوکو پک اپ کی زد میں آ گئے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ کارکن ٹنل کے اندر رات کی شفٹ میں کام کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک لوکو پک اپ کے بریک فیل ہو گئے اور وہ مزدوروں کے اوپر چڑھ گئی۔ ایک مقامی نے بتایا کہ لوکو پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔ ایک اور نے بتایا کہ لوکو اوور لوڈ تھا اور اسے لوڈ کر کے اندر بھیج دیا گیا۔
Published: undefined
شائع خبر کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ اندرونی راستے پر مکمل ڈھلوان ہے اور بریک لگنے سے لوکو اندر جاکر ٹکرا گئی جس میں مزدور دب گئے ۔ موقع پر پہنچنے والے پیربہور تھانے کے سربراہ محمد حلیم نے بتایا کہ سرنگ کے اندر تین مزدور کام کر رہے تھے، جن میں سے دو زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تھانہ صدر نے ٹھیکیدار کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں سرنگ کے اندر ایک مزدور کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کسی مزدور کا نام ظاہر نہیں کیا اور مقامی لوگوں کے دعووں کی بھی تصدیق نہیں کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined