سابق نائب وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق انہیں عمر سے متعلق پریشانی کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ لال کرشن اڈوانی کو ایمس کے ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اڈوانی کو احتیاطی تدابیر کے طور پر ایمس میں داخل کرایا گیا ہے تاکہ ان کی صحت پر گہری نظر رکھی جا سکے۔ایل کے اڈوانی کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ اڈوانی کا میڈیکل بلیٹن جلد ہی ایمس کے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی طرف سے جاری کیا جا سکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسی سال بی جے پی کے سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی کو حکومت ہند نے ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز یعنی بھارت رتن سے نوازا تھا۔
Published: undefined
صدر دروپدی مرمو نے ایل کے اڈوانی کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر انہیں بھارت رتن سے نوازا تھا۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو بھی موجود تھے۔ اڈوانی کی خراب صحت کے پیش نظر انہیں ان کی رہائش گاہ پر ہی بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔
Published: undefined
ایل کے ایڈوانی 8 نومبر 1927 کو کراچی، موجودہ پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ 12 ستمبر 1947 کو پاکستان سے چلا گئے تھے۔ ان کی آمد کے ایک ماہ بعد ان کا خاندان ہندوستان آیا تھا۔ واضح رہے کہ لال کرشن اڈوانی کی ایک بیٹی پرتیبھا اڈوانی اور ایک بیٹا جینت اڈوانی ہے۔ اڈوانی کے بیٹے اور بیٹی دونوں سیاست سے دور ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined