قومی خبریں

کوکی تنظیم نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھکر کئے کئی مطالبات

کوکی تنظیم آئی ٹی ایل ایف نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا ہےجس میں انہوں نے امن قائم کرنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنا مطالبہ مرکز کے سامنے رکھا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم (آئی ٹی ایل ایف)، منی پور کی ایک ممتاز کوکی تنظیم ہے جس نے ہفتہ یعنی 13 جولائی کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ایک خط لکھا ہے۔ اس خط میں انہوں نے مرکز پر زور دیا کہ وہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 239A کے تحت کوکی-زو کمیونٹی کے لیے قانون ساز اسمبلی کے ساتھ ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ بنانے میں تیزی لائے۔

Published: undefined

خط میں جیری بام ضلع کے فیتول گاؤں سے ایک نوجوان سمیت دو گاؤں کے رضاکاروں کی گرفتاری اور مرکزی سیکورٹی فورسز کے ذریعہ سات کوکی خواتین کی مبینہ پٹائی کی بھی مذمت کی گئی۔اس خط میں کہا گیا کہ 'ایل۔ ہینگجول گاؤں کے سربراہ کے گھر پر آتشزنی کے حملے کے بعد گاؤں کے تین رضاکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں مار پیٹ کی پانچ کوکی خواتین کو علاج کے لیے نونی اسپتال لے جانا پڑا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید لکھا، 'اگر سیکورٹی فورسز اس طرح جانبدارانہ انداز میں کام کرتی ہیں تو ہم مستقبل میں تعاون نہیں کریں گے۔ کارروائی یکطرفہ نہیں ہو سکتی۔‘‘آئی ٹی ایل ایف نے مزید مطالبہ کیا کہ اگر مرکزی حکومت امن کے مفاد میں ایسا کرنا چاہتی ہے تو وہ امپھال وادی اور دیگر وادی علاقوں میں فوری طور پر آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ (AFSPA) کو نافذ کرے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined