اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے درمیان کشیدگی اب عروج پر پہنچ چکی ہے۔ اس ضمن میں روز کچھ نہ کچھ نیا سامنے آ رہا ہے۔ بی جے پی کی اس اندرونی خلفشار کے درمیان اب سماجوادی پارٹی نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے کھیل کر دیا ہے اور اب چند ماہ میں وزیر اعلیٰ یوگی اقتدار سے بے دخل ہو سکتے ہیں۔
Published: undefined
سماجوادی پارٹی نے سوشل میڈیا پلٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا ہے، جس میں اس نے وزیر اعلیٰ یوگی کے اقتدار سے بے دخل ہونے کی پیشین گوئی کی ہے۔ سماجوادی نے کہا ہے کہ اپنے گھر پر لیڈروں سے ملاقات کر کے کیشو موریہ نے وزیر اعلیٰ یوگی کے خلاف اندر ہی اندر کھیل کر دیا ہے۔ ممکنہ طور پر آئندہ چند ماہ میں وزیر اعلیٰ یوگی کی کرسی چلی جائے گی۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیشو موریہ اپنی قیادت میں گروپ تیار کر رہے ہیں جو ریاستی صدر بھوپیندر چودھری اور وزیر اعلیٰ یوگی کے خلاف بول رہا ہے اور ریاستی صدر و وزیر اعلیٰ کے خلاف اس بغاوت کو کیشو موریہ دھار اور طاقت دے رہے ہیں۔ سماجوادی نے مزید کہا ہے کہ بھوپیندر چودھری اور وزیر اعلیٰ یوگی دونوں کیشو موریہ کے رڈار پر ہیں اور کیشو دونوں کے خلاف کھل کر کھیل رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ کئی لیڈران کھل کر حکومت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔ حال ہی میں لکھنؤ میں بی جے پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کیشو موریہ نے پارٹی کو حکومت سے بڑا کہا جس کے بعد ریاست کی سیاست مزید گرم ہوگئی ہے۔ لکھنؤ سے دہلی تک بی جے پی لیڈران کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران بی جے پی کے کئی اہم لیڈروں نے بھی کھل کر کیشو پرساد موریہ کے بیان کی حمایت کی ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے درمیان جاری اس اندرونی کشیدگی کے عین درمیان سماجوادی پارٹی نے ’مانسون آفر‘ دے کر ریاست کی سیاست میں مزید ہلچل مچا دی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے جمعرات (18 جولائی) کو ایک پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’مانسون آفر، 100 لاؤ، سرکار بناؤ‘۔ اکھلیش یادو نے اپنے اس مانسون آفر کی پوسٹ میں گو کہ کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن سیاسی حلقوں میں یہ بات کہی جا رہی ہے کہ انہوں نے یہ آفر کیشو پرساد موریہ کو دیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined