قومی خبریں

کولکاتا ریپ اور قتل معاملہ: آر جی کر کالج میں توڑ پھوڑ، ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کا پھر ہڑتال کا اعلان

ڈاکٹروں کا غصہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ رات کو 40 سے زیادہ لوگ کولکاتا کے اسپتال میں گھس آئے اور توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد فورڈا نے ملک بھر میں فوری طور پر ہڑتال دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹروں کا احتجاج / آئی اے این ایس</p></div>

ڈاکٹروں کا احتجاج / آئی اے این ایس

 
IANS

کولکاتا: مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا کے آر جی کر میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ایک خاتون زیر تربیت ڈاکٹر کے عصمت دری اور قتل کے معاملے پر ڈاکٹروں کا غصہ ابھی تھم نہیں رہا تھا کہ بدھ کی رات 40 سے زیادہ لوگ اسپتال میں گھس آئے اور توڑ پھوڑ کی۔ اس کے بعد فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (فورڈا) نے جمعرات کو ملک بھر میں فوری طور پر ہڑتال دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

Published: undefined

فورڈا نے سوشل میڈیا پر ہڑتال دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع دی۔ انسٹاگرام پر فورڈا کے ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی، جس میں کہا گیا کہ آر جی کر میڈیکل کالج میں حالیہ المناک واقعہ اور حکومت کے اپنے وعدوں کو وقت پر پورا کرنے میں ناکامی کے بعد فورڈا نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

بیان میں کہا گیا، ’’9 اگست کو کولکاتا میں پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد فورڈا نے ہمارے انصاف کے مطالبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کی کال دی تھی۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ہڑتال کو ختم کرنے کا ہمارا پہلے کا فیصلہ نیک نیتی سے لیا گیا تھا۔ وزارت کی یقین دہانیوں نے ہماری کمیونٹی میں پریشانی اور مایوسی پیدا کی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر عدم اطمینان ہے۔‘‘

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا، ’’اس کے بعد سے جو واقعات سامنے آئے ہیں، خاص طور پر کل رات کے تشدد نے ہم سب کو چونکا دیا ہے۔ ہم سب کو تکلیف ہوئی ہے۔ یہ ہمارے پیشے کے لیے ایک سیاہ باب کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایک ایسوسی ایشن کے طور پر ہم اپنے ساتھی ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہم اپنی وابستگیوں کا احترام کرنے اور اس بحران کے دوران طبی خدمات کے پیشہ ور افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ناکامی کے لیے مرکزی وزارت اور ریاستی حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ حال کے واقعات کی سنگینی اور انصاف کے مطالبے کے پیش نظر ہم نے فوری طور پر ہڑتال کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined