کولکاتا پولیس کو جمعہ کے روز ایک سنسنی خیز ای میل موصول ہوا جس میں کولکاتا واقع انڈین میوزیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیررائزر 111 گروپ کی طرف سے یہ ای میل بھیجا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ انڈین میوزیم میں دھماکہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ خبر ملتے ہی بم ناکارہ بنانے والا دستہ انڈین میوزیم پہنچ گیا اور تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیسے ہی پولیس کو انڈین میوزیم میں بم دھماکہ کی دھمکی کا پتہ چلا، فوراً ہی سیاحوں و ناظرین کی وہاں انٹری روک دی گئی۔ انڈین میوزیم میں لوگوں کی انٹری ایک ہفتہ کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پہلی فرصت میں یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ انڈین میوزیم گھومنے پہنچا کوئی شخص اندر نہ رہے تاکہ بم کی تلاشی مہم آسانی سے ہو سکے۔ حالانکہ ابھی تک بم یا کسی بھی خطرناک شئے کی برآمدگی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہندوستان کے کئی علاقوں میں بم سے متعلق دھمکیاں دی گئی ہیں اور بیشتر دھمکیاں فرضی ہی نکلی ہیں۔ بنگلورو میں اسی طرح کی دھمکیوں کے سبب ایک دن تک سبھی اسکولوں کو بند رکھا گیا تھا۔ ایک مشتبہ شخص نے کرناٹک کے راج بھون کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی تھی۔ حالانکہ گرفتاری کے بعد اس شخص نے بتایا کہ اس نے بس اپنی تفریح کے لیے یہ دھمکی دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز