مغربی بنگال پولیس نے کولکاتا واقع آر جی کر اسپتال میں زیر تربیت خاتون ڈاکٹر سے عصمت دری اور پھر قتل معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار کیے گئے تالا تھانہ انچارج ابھیجیت منڈل کو بدھ کے روز معطل کر دیا۔ افسران نے اس سلسلے میں بتایا کہ ابھیجیت کو مغربی بنگال حکومت کے سروس اصولوں کے مطابق معطل کیا گیا ہے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ اصولوں کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم، جسے کسی بھی قانون کے تحت 48 گھنٹے سے زیادہ کی مدت کے لیے احتیاطی حراست میں رکھا گیا ہو یا اس کے خلاف کوئی مجرمانہ الزام یا دیگر کسی طرح کی کارروائی ہوتی ہے تو اسے تقرر کرنے والے افسر کے حکم سے معطل مانا جائے گا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی نے ابھیجیت منڈل کو ثبوتوں سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے میں ہوئی تاخیر کے لیے 14 ستمبر کو گرفتار کیا تھا۔ وہ فی الحال سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔ آر جی کر میڈیکل کالج و اسپتال میں 9 اگست کو ڈیوٹی کے دوران زیر تربیت خاتون ڈاکٹر سے عصمت دری اور قتل کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس کے بعد پورے ملک میں ایک زبردست غم و غصہ کی لہر دیکھنے کو ملی، جو ہنوز برقرار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined