نئی دہلی: دہلی پولیس اتوار سے 'پوڈ کاسٹ' شروع کرنے جا رہی ہے، جہاں وہ اپنی ان سنی غیر معمولی کہانیاں دنیا کے ساتھ شیئر کرے گی، سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس اپنا پہلا 'پوڈ کاسٹ' ڈیجیٹل آڈیو پریزنٹیشن 'قصہ خاکی کا' 16 جنوری کو دوپہر 2 بجے شروع کردیا ہے، جو ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر دستیاب ہے، 'پوڈ کاسٹ' کو ورتیکا نندا کے ذریعہ سنایا جائے گا، جو اپنے ریڈیو پروگرام کے ذریعے جیلوں میں اصلاحات پر بھی کام کر رہی ہیں۔
Published: undefined
جب ملک 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت اپنی 75ویں آزادی کا جشن منا رہا ہے، 'قصہ خاکی کا' کے عنوان سے اپنے پوڈ کاسٹ کے ذریعے دہلی پولیس- جرائم، تحقیقات اور انسانیت کی ان سنی کہانیوں کے ذریعے عوام سے رابطہ قائم کرے گی۔
Published: undefined
'قصہ خاکی کا' میں دہلی پولیس اہلکاروں کے تمام رینک کے ارکان کی جانب سے دی گئی غیر معمولی خدمات کا جشن منایا جائے گا۔ ایسے پولیس اہلکار جنہوں نے اپنے فرائض کے تئیں قابل ذکر ایمانداری کا مظاہرہ کیا ہے اور ساتھ ہی رضاکارانہ طور پر سماجی اور انسانی خدمات بھی انجام دیں۔
Published: undefined
پوڈ کاسٹ دہلی پولیس اور شہریوں کے درمیان ایک نیا رشتہ قائم کرے گا۔ اس سے پولیس فورس کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں لوگوں میں بہتر تفہیم پیدا ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز