سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کیشون علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری شدید تصادم میں ہندوستانی فوج کے جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) راکیش کمار جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین دیگر اہلکار زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ اس علاقے میں ملی ٹینٹ چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فورسز نے بڑے جنگلاتی علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔
Published: undefined
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جب سیکورٹی اہلکار مشتبہ مقام کے قریب پہنچے تو وہاں چھپے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر شدید فائرنگ شروع کردی۔ اس اچانک حملے میں جے سی او راکیش کمار اور تین پیرا کمانڈو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جے سی او راکیش کمار زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے۔
Published: undefined
علاقے میں ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن میں شدت پیدا کردی گئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے قریبی درجن بھر علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے فرار ہونے کے تمام راستے بند کیے جاسکیں۔ دفاعی ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقے میں تین سے چار ملی ٹینٹ پھنسے ہوئے ہیں، اور انہیں جلد ہی قابو میں لے لیا جائے گا۔
Published: undefined
فورسز کے مطابق علاقے میں سخت پہرہ بٹھایا گیا ہے اور گاؤں والوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ان کے جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔ آخری اطلاعات کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری تھا اور مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined