قومی خبریں

کشوری لال شرما کی بیٹی نے مہذب زبان میں دیا اسمرتی ایرانی کو جواب، سوشل میڈیا پر ہو رہی تعریف

مصنف اشوک کمار نے کشولی لال شرما کی بیٹیوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’اسے کہتے ہیں سنسکار (تہذیب)۔ کوئی تکبر نہیں۔ اسمرتی کے اتنے توہین آمیز بیانات کے باوجود ایک بھی برا لفظ نہیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

اتر پردیش کے امیٹھی سے الیکشن جیت کر انڈین نیشنل کانگریس کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ پہنچنے والے کشوری لال شرما کی بیٹی انجلی نے اپنے والد کی جیت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انجلی نے کہا، ’’نوکر، چپراسی، پراکسی، چیونٹی کچھ بھی بولو، اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نمبر بتا رہے ہیں۔ رزلٹ آپ کو بتا رہے ہیں۔ انہوں نے جو بھی کہا ان کے خلاف گیا۔‘‘ اسمرتی پر طنز کرتے ہوئے انجلی نے کہا کہ سابق رکن پارلیمنٹ نے پرینکا گاندھی واڈرا کی جو نقل اتاری تھی، وہ بہت اچھا تھا، وہ بہت اچھی آرٹسٹ ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس سوال کے جواب میں کہ اسمرتی آگے کیا کریں گی، انجلی نے کہ، ’’ہم اس بارے میں کچھ نہیں کہیں گے کہ اسمرتی آگے کیا کریں گی۔ یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔‘‘ کشوری لال کی بیٹی نے کہا کہ ہماری توجہ خواتین، کسانوں اور نوجوانوں کے انصاف پر مرکوز رہے گی۔ امیٹھی اور رائے بریلی ہمیشہ سے ہمارا خاندان رہا ہے۔

Published: undefined

معروف مورخ اور مصنف اشوک کمار پانڈے نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کشولی لال شرما کی بیٹیوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’اسے کہتے ہیں سنسکار (تہذیب)۔ شیریں زبان۔ کوئی تکبر نہیں۔ اسمرتی کے اتنے توہین آمیز بیانات کے باوجود ایک بھی برا لفظ نہیں۔ کشوری لال جی اور ان کی اہلیہ نے بچیوں کو بہت خوبصورت سنسکار دئے ہیں۔ انہیں زندگی میں ہر سکھ اور کامیابی ملے۔‘‘

امیٹھی لوک سبھا سیٹ پر کشوری لال شرما کو 5 لاکھ 39 ہزار 228 ووٹ ملے۔ وہیں اسمرتی ایرانی کو 3 لاکھ 72 ہزار 32 ووٹ ملے۔ کشوری لال نے اسمرتی کو 1 لاکھ 67 ہزار 196 ووٹوں سے شکست دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined