نئی دہلی: زرعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کی تحریک ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر رہی ہے۔ ایک طرف جہاں دہلی بارڈر پر خیمہ زن کسانوں نے مزاحمت کے لئے نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے، وہیں پنجاب میں کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی رہائش پر سیاہ پرچم لہرا کر اس تحریک میں نئی جان پھونک دی ہے۔ سدھو نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ گھر کی چھت پر سیاہ پرچم لہرا رہے ہیں۔
Published: undefined
نوجوت سنگھ سدھو نے ویڈیو میں کہا کہ گزشتہ 20-25 سالوں سے کم ہو رہی آمدنی اور بڑھتے جا رہے قرض کے سبب کسان پریشان ہیں، یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے کسانوں کو تحریک چلانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ پنجاب آج ایک ساتھ تین زرعی قوانین کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، یہ تینوں قوانین کسان، مزدور اور تاجروں کے پیٹ پر لات مارنے والے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر ان تینوں قوانین کو واپس نہیں لیا گیا تو پنجاب پھر کھڑا نہیں ہوا پائے گا۔ سدھو نے کہا کہ میرے گھر پر سیاہ پرچم لگ گیا ہے، یہ نئے قوانین کے خلاف ہے۔ جب تک تینوں قوانین واپس نہیں ہوں گے، اس وقت تک اس پرچم کو نہیں اتارا جائے گا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ مرکزی حکومت کے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے کسان دہلی کے سنگھو، ٹیکری اور غازی پور بارڈر پر نومبر سے احتجاج کر رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان قوانین سے انہیں بھاری نقصان ہوگا جبکہ حکومت انہیں کسانوں کے حق میں بہتر قرار دیتی ہے۔ کسانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان اس معاملہ پر 22 جنوری سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined