قومی خبریں

کسان تحریک کا خوف! ’زرعی قوانین کے حق میں تقریب سے بچیں‘ امت شاہ کی ہریانہ حکومت کو صلاح

ہریانہ کے وزیر تعلیم کنور پال گوجر نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلی اطلاع موصول ہونے تک تقریبات کو روک دیا جائے

امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس
امت شاہ، تصویر آئی اے این ایس 

چنڈی گڑھ: وزیر داخلہ امت شاہ نے ہریانہ حکومت کو صلاح دی ہے کہ وہ زرعی قوانین کی حمایت میں تقریبات کے انعقاد سے اجتناب کریں۔ ہریانہ کے وزیر تعلیم کنور پال گوجر نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ وزیر تعلیم کنور پال گوجر نے بدھ کے روز صحافیوں کو بتایا کہ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگلی اطلاع موصول ہونے تک تقریبات کو روک دیا جائے۔

Published: undefined

امت شاہ کی طرف سے یہ صلاح کرنال کے نزیدک ایک گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے بعد دی گئی ہے، جس میں وزیر اعظم منوہر لال کھٹر نے مخالفت کا سامنا کرنے کے بعد مجبوراً میٹنگ کو منسوخ کر دیا تھا۔

گوجر نے کہا، ’’کرنال میں جو کچھ ہوا، اس کےک بعد وزیر داخلہ نے حکومت کو صلاح دی ہے کہ وہ کسانون کے ساتھ ٹکراؤ نہ بڑھائیں۔‘‘ ساتھ ہی ہریانہ حکومت کے وزیر نے کسانوں پر بھی نشانہ لگایا اور کہا کہ پوری ریاست نے دیکھا کہ اتوار کے روز کسانوں نے اس وقت کیسا سلوک کیا جب وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر مجمع سے خطاب کرنے والے تھے۔

Published: undefined

موبائل فون کی فوٹیج میں مظاہرین کو ہنگامہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ کسانوں نے پوسٹر اور بینر پھاڑ ڈالے اور کرسیاں بھی پھینک دی تھیں۔ وزیر اعلیٰ کو ہیلی کاپٹر سے بغیر اترے واپس چلے جانے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

وزیر اعلیٰ نے بعد میں میڈیا سے کہا تھا کہ تقریباً 5 ہزار لوگ میرے آنے اور بولنے کا انتظار کر رہے تھے لیکن ایسا نہیں ہو پایا۔ احتجاج کے پیش نظر میں نے ہیلی کاپٹر کو لوٹنے کو کہا کیوں میں نظم و نسق کی صورت حال کو خراب کرنا نہیں چاہتا تھا۔ اس واقعہ کے لئے حزب اختلاف کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کسان کبھی بھی اس طرح کا سلوک نہیں کرتے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined