سری گنگا نگر: آل انڈیا کسان سبھا کی پکار پر سری گنگا نگر ضلع میں تینوں زرعی قوانین سمیت کووڈ دور میں مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف 26 جون کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ آج مقامی پنچایتی دھرمشالہ میں آل انڈیا کسان سبھا کی ضلع میٹنگ میں لیا گیا۔
Published: undefined
میٹنگ میں کسان سبھا نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف تحریک تیز کرنے، تنظیم میں اضافی توسیع اور ممبرشپ مہم پر نمایاں طور پر گفتگو کی گئی۔ میٹنگ کے بعد اندرا گاندھی نہر پروجیکٹ (آئی جی این پی) میں آبپاشی کی سہولت جلد شروع کرنے، گنگا نہر (بیکانیر) میں آبپاشی کے لئے پورا پانی دینے، پنجاب سے راجستھان تک نہروں میں زہریلے پانی کی روک تھام۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے، تمام پٹوار حلقوں میں پٹواریوں کی تقرری سمیت مطالبات سے متعلق کسان سبھا وفد کے سابقہ ایم ایل اے ہیت رام بینی وال کی سربراہی میں ضلعی کلکٹر سے ملاقات کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز