چنڈی گڑھ: بالی ووڈ کی اداکارہ اور منڈی لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ کنگنا رانوت نے زرعی قوانین کو دوبارہ نافذ کرنے کی بات کہہ کر سیاسی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مرکزی حکومت کو انہیں نافذ کرنے کی سمت میں دوبارہ غور کرنا چاہئے اور کسانوں کو خود بھی حکومت سے اس کے لیے درخواست کرنی چاہئے۔ ان کے اس بیان پر اب پنجاب کے کسانوں نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔
Published: undefined
اگرچہ، کنگنا بدھ کو ایکس ہینڈل پر ویڈیو جاری کر کے اپنا بیان واپس لے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’میں اداکارہ ہونے کے ساتھ پارٹی کی کارکن بھی ہوں۔ لہذا میرا فرض ہے کہ میں وزیر اعظم مودی کے الفاظ کی پاسداری کروں۔ اگر میں نے اپنے الفاظ سے کسی کو ٹھیس پہنچائی ہے تو مجھے اس کا افسوس رہے گا۔ میں اپنے الفاظ کو واپس لیتی ہوں۔‘‘
وہیں، اداکارہ کے بیان پر کسان اب تک ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ پنجاب کے کئی کسانوں نے اداکارہ کے زرعی قوانین کو دوبارہ نافذ کرنے کے مطالبہ پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی سے ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
دوآبا کسان ویلفیئر کمیٹی کے سربراہ ہرسرندر سنگھ نے کنگنا کے بیان پر اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’کنگنا محض سرخیوں میں رہنے کے لیے اس طرح کے بیان دے رہی ہیں۔ بی جے پی لیڈران بھی سامنے آ کر کنگنا کے بیان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے واضح کر دیا ہے کہ یہ بیان ذاتی ہے اور پارٹی سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ کنگنا اداکارہ ہیں اور اب رکن پارلیمنٹ بن چکی ہیں انہیں کوئی بھی بیان پوری ذمہ داری کے ساتھ دینا چاہئے۔‘‘
Published: undefined
کسان لیڈر گرپیار سنگھ نے بھی کنگنا کے بیان پر اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، ’’کنگنا نے اپنے بیان سے ظاہر کر دیا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی پر یقین نہیں کرتیں۔ کسانوں کے ساتھ کئی مراحل کے مذاکرات کے بعد زرعی قوانین کو منسوخ کیا گیا تھا۔ ان قوانین کو باضابطہ طور پر معافی کے ساتھ منسوخ کیا گیا تھا لیکن اب جس طرح سے اس مسئلہ کو ہوا دی جا رہی ہے اس سے واضح ہے کہ کنگنا سرخیوں میں رہنے کے لیے ایسا کر رہی ہیں۔ پارٹی کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔‘‘
Published: undefined
کسان منپریت سنگھ باتھ نے کنگنا کے بیان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’ان کے سیاس میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، کیوں کہ وہ جس طرح کے بیان دے رہی ہیں اس سے ان کی سیاسی ناپختگی ظاہر ہو رہی ہے۔ ایک عوامی نمائندہ سماج کے تمام طبقات کے مفادات پر غور کرتے ہوئے یان دیتا ہے یا فیصلہ کرتا ہے لیکن کنگنا جس طرح کے بیان دے رہی ہیں اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا مقصد سرخیوں میں رہنا ہے۔‘‘
Published: undefined
کسان لیڈر دلباغ سنگھ نے کہا، ’’کنگنا رانوت فلمی دنیا سے سیاست میں آئی ہیں۔ انہیں کسانوں میں بارے میں کیا پتا؟ انہیں کھیتی باڑی کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔ ان کے بیان سے ظاہر ہو گیا ہے کہ ان کی سوچ کا دائرہ کتنا تنگ ہے۔ کنگنا کو اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined