قومی خبریں

کورونا میں یتیم ہوئے بچے کئی مسائل سے دو چار

کووڈ سے متاثرہ تمام بچوں کو سرکاری اسکیموں کے تحفظ کے طریقہ کار کے تحت لانے کے لئے مسلسل کوشش جاری رکھنے کی صلاح ہے۔

فائل علامتی تصویر یو این آئی
فائل علامتی تصویر یو این آئی 

کورونا وبا نے ویسے تو ایک بڑی آ بادی کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے لیکن اس وبا میں جو بچے یتیم ہو گئے ہیں ان کے لئے بڑے مسائل پیدا ہو گئے ہیں اور ان کی زندگیوں میں اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔ ان میں سے کئی بچوں کے اہل خانہ کو ان کے والدین کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ نہیں مل رہا تو کچھ بچوں کو کوئی سہارا نہیں مل رہا ۔ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ایسے بچوں کا خیال رکھے گی۔

Published: undefined

کئی تنظیمیں مدد کے لئے سامنے آئی ہیں لیکن ان بچوں کو سب سے زیادہ سرکاری کارروائی میں پریشانی آ سکتی ہے کیونکہ ابھی کورونا کی وجہ لاک ڈاؤن کی پابندیاں نافذ ہیں ۔ اس دوران مرکزی وزارت برائے خواتین اور بچوں کی ترقی نے ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کوکووڈ وبا سے متاثرہ بچوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بھی کہا ہے کیونکہ یہ وبا سیدھے بچوں کو بھی متا ثر کر رہی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے بتایا کہ سکریٹری رام موہن مشرا نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور مرکزکے زیراہتمام علاقوں کے منتظمین کو لکھے گئے خط میں، ریاستوں اور مرکز کے علاقوں کو کووڈ سے متاثرہ تمام بچوں کو سرکاری اسکیموں کے تحفظ کے طریقہ کار کے تحت لانے کے لئے مسلسل کوشش جاری رکھنے کی صلاح دی ہے۔

Published: undefined

وزارت نے کہا ہے کہ وبا کے دوران بچوں کے اعلیٰ مفاد کو یقینی بنانے کے لئے ان کی ذاتی ضرورتوں کے لئے ضروری وسائل تک رسائی کو فروغ دینے کے لئے محتاط منصوبہ بندی کرنے کے ساتھ ساتھ ضروریات اوروسائل کاخاکہ بنایا جانا چاہیے۔ بحران سے متاثر بچے کے اعلیٰ مفاد میں کوششوں کے لئے تمام سطح پر سبھی متعلقہ سرکاری محکموں اوردیگراسٹیک ہولڈرز کو متحرک کیا جانا چاہیے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی کمزوربچہ حفاظتی اقدامات سے باہر نہ رہے۔

Published: undefined

خط میں ریاستوں اورمرکزی علاقوں کو متاثرہ بچوں کی شناخت کرنے کاخاکہ بنانے اورہرایک بچے کی مخصوص ضروریات اورضرورتوں کی تفصیلات کے ساتھ ایک ڈیٹابیس تیارکرنے کو کہا گیا ہے۔اس کے علاوہ خط میں گیا ہے کہ بچوں کے ڈیٹا کو محفوظ رکھاجانا چاہیے اوران کی پہچان کے بارے میں رازداری برقراررکھی جانی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined