اجمیر: راجستھان میں اجمیر کی مشہور صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ کا انتظام سنبھالنے والی کمیٹی کی میٹنگ 16 اگست کو ہوگی۔ میٹنگ کی صدارت کمیٹی صدر امین پٹھان کریں گے۔ درگاہ کے ناظم کی جانب سے کمیٹی ارکان کو ایجنڈا ارسال کیا جاچکا ہے۔ میٹنگ میں درگاہ کے ترقیاتی کاموں کے ساتھ درگاہ کے پیچھے جھالرا چتوبرے کے تنازع پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ میٹنگ درگاہ کے نزدیک غریب نواز گیسٹ ہاؤس میں ہوگی۔
Published: undefined
درگاہ کمیٹی کی میٹنگ ایسے وقت ہو رہی ہے جب اجمیر میں محرم (منی عرس) چل رہا ہے اور 16 تاریخ کو خواجہ غریب نواز کی 9 ہجری 1443 کی پہلی ماہانہ چھٹی بھی ہوگی۔ ایسے میں درگاہ کے ارکان میٹنگ میں حصہ لینے کے ساتھ ماہانہ چھٹی میں بھی شرکت اور درگاہ میں حاضری دے سکیں گے۔
Published: undefined
آج علی الصبح بابا فرید کا چلہ کھول دیا گیا جو تین دن کھلا رہے گا۔ محرم کے دوران کھلے چلے پر زیارت کے لئے درگاہ میں بھی عقیدت مندوں کی قطار بند بھیڑ جمع ہے۔ بابا فرید کی درگاہ پاکستان کے پاک پٹن میں ہے جہاں ان دنوں عرس چل رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined