کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے خلاف مرکزی وزیر رونیت بٹو سمیت بی جے پی لیڈران کے ’قابل اعتراض اور تشدد آمیز‘ بیان پر اعتراض ظاہر کیا اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم کو ان کے یومِ پیدائش پر لکھے خط میں انھیں مبارکباد دینے کے ساتھ ہی بٹو اور برسراقتدار طبقہ کے کچھ دیگر لیڈران کے راہل گاندھی کے خلاف بیانات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ مستقبل کے لیے خطرناک ہیں۔ کھڑگے نے خط میں لکھا ہے کہ ’’سب سے پہلے میں آپ کو یومِ پیدائش کی مبارکباد دیتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی ایسے ایشو پر آپ کی توجہ مبذول کرنا چاہتا ہوں جو سیدھے جمہوریت اور آئین سے جڑے ہیں۔ آپ مطلع ہوں گے کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے خلاف بے حد قابل اعتراض، تشدد آمیز اور نازیبا بیانات کا سلسلہ چل رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
کھڑگے کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور اس کی معاون پارٹیوں کے لیڈران نے جس تشدد آمیز زبان کا استعمال کیا ہے، وہ مستقبل کے لیے خطرناک ہے۔ انھوں نے خط میں لکھا ہے کہ ’’دنیا حیران ہے کہ مرکزی حکومت میں وزیر مملکت برائے ریل، بی جے پی حکمراں اتر پردیش کے وزیر وغیرہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر کو ’نمبر ایک دہشت گرد‘ کہہ رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں آپ کی حکومت میں شامل پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے قائد حزب اختلاف کی ’زبان کاٹ کر لانے والے کو 11 لاکھ روپے کا انعام‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی میں ایک بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی نے ان کا حشر ’دادی جیسا‘ کرنے کی دھمکی دی ہے۔‘‘
Published: undefined
اپنے خط میں کھڑگے نے اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ ہندوستانی ثقافت عدم تشدد، خیر سگالی اور محبت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ’’ان نکات کو ہمارے ہیروز نے سیاست میں پیمانہ کی شکل میں قائم کیا۔ گاندھی جی نے انگریزی راج میں ہی ان پیمانوں کو سیاست کا اہم حصہ بنا دیا تھا۔ آزادی کے بعد پارلیمانی دائرہ میں برسراقتدار طبقہ اور حزب اختلاف طبقہ کے درمیان قابل احترام نااتفاقیوں کی ایک طویل تاریخ رہی ہے۔‘‘ کھڑگے خط میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’کانگریس کے کروڑوں کارکنان اور لیڈران اس بات کو لے کر بہت فکرمند ہیں۔ کیونکہ ایسی نفرت پھیلانے والی طاقتوں کے سبب بابائے قوم مہاتما گاندھی، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو شہادت دینی پڑی۔‘‘
Published: undefined
اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کھڑگے لکھتے ہیں کہ ’’میں آپ سے گزارش اور امید کرتا ہوں کہ آپ برائے کرم اپنے لیڈران پر ڈسپلن کو لے کر سختی کریں۔ مناسب رویہ کی ہدایت دیں۔ ایسے بیانات کے لیے سخت قانونی کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ ہندوستانی سیاست کے زوال سے روکا جا سکے۔ کوئی انہونی نہ ہو۔‘‘ کانگریس صدر نے اس بات کا بھروسہ بھی ظاہر کیا کہ وزیر اعظم ایسے لیڈران پر فوراً قدغن لگانے کے لیے ضروری کارروائی کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined