چند روز بعد نو منتخب پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے والا ہے اور اس سے پہلے ہی این ای ای ٹی کے رد کرنے کا معاملہ اور بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسموں کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اورڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے پرانی جگہ پر نصب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا اور کہا کہ حکومت کی اس من مانی سے جمہوریت کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ قومی لیڈروں کے مجسمے طویل غوروخوض اور کافی غور و فکر کے بعد پرانے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے نصب کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں بابائے قوم کا دھیان والا مجسمہ بہت غور و فکر کے بعد 2 اکتوبر 1993 کو نصب کیا گیا تھا۔ اس مجسمے کے سامنے ارکان پارلیمنٹ جمہوری انداز سے اپنا احتجاج بھی ظاہر کرتے رہے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined