نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کی ووٹ کے پیش نظر کانگریس کے اہم لیڈران پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ووٹروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے ووٹ کریں اور ناانصافی اور ظلم و جبر کی علامت بن چکی حکومت پر ’آخری حملہ‘ کریں۔
Published: undefined
کانگریس صدر کھڑگے نے ایکس پر لکھا، ’’میرے پیارے دیس واسیو! آج آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لئے آخری مرحلہ کی ووٹنگ ہے۔ انڈیا اتحاد سینہ تانے تاناشاہی قوتوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ لڑائی اب آخری مرحلہ میں ہے۔ عوام ہر مرحلہ میں ہمارے ساتھ مضبوطی سے کھڑے رہے۔ چھ مرحلوں کے بعد لوگ ہمیں جیتتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ کانگریس پارٹی کی ضمانتوں کو پورا ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید لکھا، ’’ملک نے اس مرتبہ یووا نیائے، ناری نیائے، کسان نیائے، شرمک نیائے اور حصہ داری نیائے کا ساتھ دیا اور حمایت کی۔ جمہوریت کا یہ تہوار تبھی کامیابی قرار دیا جائے گا جب جمہوری قوتیں تاناشاہی قوتوں کو ہرا دیں گی۔ آپ جب 8 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام ریاستوں کی 57 سیٹوں پر ای وی ایم کا بٹن دبائیں گے تو آئین کی تمہید ’ہم ہندوستان کے لوگ‘ کے بارے میں سوچئے گا۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’ہمارے کسانوں، نوجوانوں، مزدوروں، عورتوں، دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے مستقبل کے بارے میں سوچئے گا۔ کیا آپ انہیں مزید 5 سال تک ناانصافی، جبر اور عدم مساوات کے جال میں دھکیلیں گے یا ان کے لیے ایک روشن، بہتر اور منصفانہ مستقبل بنائیں گے؟ فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ یاد رکھیں آئین ہوگا تو ہمارے بنیادی بنیادی حقوق باقی رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’میرے نوجوان دوست جو پہلی بار ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں ان کے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ہے، میں ان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ میری سب سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالیں۔ تبدیلی کے لیے ووٹ دے کر ہوگی خوشگوار شروعات۔ کیونکہ حالات ہاتھ بدلیں گے۔ کیونکہ ہاتھ بدلے گا حالات۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’پیارے دیش واسیو! آج ساتویں اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ ہے اور اب تک کے رجحانات سے واضح ہے کہ ملک میں انڈیا کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ جھلسا دینے والی گرمی میں بھی آپ تمام جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے ووٹ دینے نکلیں ہیں۔ آج بھی بڑی تعداد میں نکل کر تکبر اور ظلم و ستم کی علامت بن چکی اس حکومت پر اپنے ووٹ سے ’آخری حملہ‘ ضرورت کیجئے۔ 4 جون کا سورج ملک میں ایک نیا سویرا لے کر آنے جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
پرینکا گاندھی نے ایکس پر لکھا، ’’پیاری بہنو، پیارے بھائیو! آج انتخابات کا آخری مرحلہ ہے اور اب تک یہ صاف ہو چکا ہے کہ ’انڈیا‘ کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ آپ کی زیادہ سے زیادہ شراکت ’انڈیا‘ کو اور زیادہ مضبوط بنائے گی۔ اپنے تجربہ کی بنیاد پر، اپنے ضمیر سے، اپنے مسائل پر بھاری تعداد میں ووٹنگ کریں۔ اپنے آئین، اپنی جمہوریت کے لئے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور ایک ایسی حکومت تشکیل دیں جو صرف آپ کے لئے کام کرے۔‘‘
کانگریس کے ایکس ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا گیا، ’’اپنے ایک ووٹ سے مہنگائی، بے روزگاری، نفرت اور ناانصافی کو ہرائیں۔ ہاتھ کا بٹن دبائیں، کانگریس کو ووٹ دیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined