کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابات جیتنے کے لیے ’جعلسازی‘ کا سہارا لے رہے ہیں۔ کھڑگے نے ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کی صداقت پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹوں میں دھاندلی ممکن ہے۔
Published: undefined
کھڑگے نے اپنی بات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کے ای وی ایم کے متعلق ایک مبینہ بیان کا حوالہ دیا۔ کھڑگے نے یہ باتیں بنگلور میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی اور ہندوستان کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے دوران کہیں۔
Published: undefined
کھڑگے نے کہا، ’’وزیر اعظم مودی نے انتخاب نہیں جیتا، سب دھوکہ دہی ہے۔ انہوں نے ووٹر لسٹ سے دس ہزار نام ہٹوا دیے یا دس ہزار سے بیس ہزار نئے نام شامل کروا دیے۔‘‘ کھڑگے نے ای وی ایم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس یا اٹلی جیسے بڑے مغربی ممالک اس کا استعمال نہیں کرتے۔
Published: undefined
کانگریس صدر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی لوگوں کو مذہب اور ذات کے نام پر بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب بی جے پی ہارتی ہے تو وہ بیلٹ پیپر کی بات کرتے ہیں لیکن جب جیتتے ہیں تو ای وی ایم کا دفاع کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined