بھوپال: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے شاہ پور میں اتوار کو دیوار گرنے سے 9 بچوں کی موت ہو گئی، جبکہ کئی بچے شدید طور پر زخمی بھی ہو گئے۔ اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے متاثرین کے اہل خانہ کو فوری معاوضہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
Published: undefined
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایکس پر لکھا، ’’مدھیہ پردیش کے ساگر میں شدید بارش کی وجہ سے دیوار گرنے سے 9 بچوں کی موت کی خبر انتہائی دل دہلا دینے والی ہے۔ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہماری گہری تعزیت اور ہم متاثرین کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کو فوری معاوضہ فراہم کیا جائے اور شدید بارشوں اور خراب موسم کی وجہ سے ایسے واقعات مستقبل میں پیش نہ آئیں، اس کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس طرح کی لاپرواہی افسوسناک ہے۔‘‘
Published: undefined
مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے اس واقعہ کو لے کر ریاست کی بی جے پی حکومت پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ نہیں قتل تھا۔ عوام نے جتنی محبت سے بی جے پی کو مدھیہ پردیش حکومت کے لیے چنا، ان کے بچوں کو اتنی ہی بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا، ریاست کے وزیر اعلی موہن یادو نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو 4-4 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ ساگر ضلع کے شاہ پور علاقے میں بچے مٹی سے شیولنگ بنانے کے لیے ہردول مندر کے پاس جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک مکان کی دیوار گر گئی اور بچے اس کے نیچے دب گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز