قومی خبریں

بی جے پی نے جموں و کشمیر کو برباد کر دیا: ملکارجن کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ اس نے 10 سال میں جموں و کشمیر کو برباد کر دیا ہے، بے روزگاری میں اضافہ کیا، اور عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم کر دیا ہے

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / تصویر بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جموں و کشمیر کے جسرورٹا میں ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گزشتہ دس سالوں میں جموں و کشمیر کو برباد کر دیا ہے اور لوگوں کی زندگیوں پر بریک لگا دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر عوام سے ملنے کا وقت نہیں دیتے اور صرف مودی کے امیر دوستوں کی بات سنتے ہیں۔

Published: undefined

کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کبھی بھی جموں و کشمیر میں انتخابات نہیں چاہتی تھی، لیکن سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں انتخابات کرانے پڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی اور لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کو بے روزگاری کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی عوام سے پانچ لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک کوئی نوکری نہیں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں 65 فیصد سرکاری عہدے خالی ہیں اور ایک لاکھ نوکریاں بینک میں موجود ہیں۔

Published: undefined

کھڑگے نے عوام کو یقین دلایا کہ کانگریس-نیشنل کانفرنس (این سی) کی حکومت آنے پر خالی عہدوں کو بھرنے کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے حکومت میں جموں و کشمیر کی عوام کو 11 کلو اناج ملنا بھی بند ہو گیا ہے۔ اگر ان کی حکومت بنتی ہے تو ہر گھر کے افراد کو 11 کلو اناج دیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے اس کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں ڈرگ اور ریت مافیا کے راج کا بھی ذکر کیا۔ کھڑگے نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کا وقت قریب آ رہا ہے اور عوام کے ہاتھ میں جموں و کشمیر کا مقدر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کانگریس-این سی اتحاد کے امیدواروں کو بھاری ووٹ سے کامیاب کریں۔

کھڑگے نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی خود پاکستان جا کر بریانی کھاتے ہیں، گلے ملتے ہیں اور پھر کانگریس پر الزامات لگاتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پی ایم کیئرز فنڈ کا پیسہ کہاں جاتا ہے اور اس کا حساب کون دیتا ہے۔

Published: undefined

کانگریس صدر نے کہا کہ راہل گاندھی نے دستور اور تحفظات کو بچانے کے لیے مہم چلائی تو بی جے پی انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی ایک دستور مخالف پارٹی ہے، جو دستور کو ختم کرنا چاہتی ہے۔

کھڑگے نے بی جے پی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ دستور کو ختم کرنے والا کوئی نہیں بچا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آر ایس ایس اور جن سنگھ نے کبھی دستور اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر بھی جلا دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined