پٹنہ: بہار اسٹیٹ ویجی لینس انویسٹی گیشن بیورو نے آج کھگڑیا ضلع کے گوگری ریفرل اسپتال کے میڈیکل انچارج ایس کے سمن اور سول سرجن دفتر کے ہیڈ کلکرک راجندر سنہا کو رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔ بیورو ذرائع نے یہاں بتایا کہ گوگری ریفرل اسپتال کی نرس روبی دیوی نے محکمہ میں ایک تحریری شکایت کی تھی کہ اگست 2020 سے فروری 2021 تک کے ان کی کسی وجہ سے رکی ہوئی تنخواہ کو جاری کرنے کے عوض میں دونوں افسران نے ان سے رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔ معاملے کی تصدیق کرائے جانے کے بعد اس کے صحیح پائے جانے پر محکمہ کی جانب سے الگ ۔ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ بیورو کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ سرویش کمار سنگھ کی قیادت میں دو ٹیم بنائی گئیں۔ ٹیم نے پہلے میڈیکل انچارج کی رہائش پر چھاپہ ماری کر کے انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔ اسی طرح دوسری ٹیم نے ہیڈکلرک کی رہائش پر چھاپے ماری کر کے انہیں 30 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ گرفتار دونوں کو تفتیش کے لئے بیورو ہیڈ آفس لایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined