قومی خبریں

بدایوں اجتماعی عصمت دری معاملہ کا کلیدی ملزم مہنت گرفتار

گزشتہ اتوار کو بدایوں ضلع کےایک گاؤں کے مندر سےایک پچاس سالہ خاتون کی مشکوک حالات میں موت واقع ہو گئی تھی ۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی 

بدایوں ضلع میں آنگنواڑی کی کارکن خاتون کےساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری اور اس کے بعد اس کا قتل کرنے کےمعاملہ میں کلیدی ملزم مہنت کو جمعرات کی رات کو اتر پردیش پولیس نےگرفتار کر لیا ہے ۔خبر کےمطابق ضلع افسر پرشانت کمار نے بتایا ہے کہ جمعرات کی آدھی رات کو مہنت ستیہ نارائن کو اوگھیتی پولیس تھانہ علاقہ کےایک گاؤں سے اس کے مرید کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہےاور اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہےمہنت کی گرفتاری پر بڑاانعام بھی رکھا گیا تھا۔گزشتہ اتوار کو بدایوں ضلع کےایک گاؤں کے مندر سےایک پچاس سالہ خاتون کی مشکوک حالات میں موت واقع ہو گئی تھی ۔ اس خاتون کےاہل خانہ نے مندر کےمہنت ستیہ نارائن اور اس کےدو ساتھیوں پرعصمت دری اور قتل کا الزام لگایا تھا۔ ان کی شکایت کی بنیاد پر ان لوگوں کےخلاف معاملہ درج کرلیا گیا تھا۔مہنت کےدو ساتھیوں کو پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ مہنت فرار ہو گیا تھااور اس کی گرفتاری کےلئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

Published: undefined

اتر پردیش حکومت نےاس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا ہےاور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس پورے معاملہ کی پولیس سےرپورٹ طلب کی ہے۔ واضح رہےاس معاملہ میں لاپروائی برتنےکےالزام میں تھانہ انچارج کو فوری طور پر معطل بھی کردیا گیا تھا۔

Published: undefined

اتر پردیش سے مستقل عصمت دری کی خبریں آ رہی ہیں ۔ ہاتھرس معاملہ میں کیاہواسب کوسب کچھ معلوم ہی ہے۔ ان واقعات کا مستقل طور پر رونما ہونا اس جانب اشارہ کرتا ہےکہ اتر پردیش میں پولیس اور قانون کا خوف مجرموں کےدل و دماغ سے نکل گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined