کالی کٹ: جرمنی میں جمعیۃ الاحباء القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل قرآن مقابلہ میں کیرالہ کے طہ اویس نے پہلا مقام حاصل کرکے ریاست وملک کا نام روشن کیا ہے۔ یہ بات جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کی جاری کردہ ریلیز میں کہی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق اس مقابلہ میں 20 سے زائد ممالک کے حفاظ وقراء شریک مسابقہ رہے۔ یہ مسابقہ عالمی سطح پر کافی اہمیت کا حامل رہا ہے۔ اس مسابقہ کے شرکا میں فیصل شیخ محمد حسن وہبی (متحدہ عرب امارات) شیخ عبدالواحد فلیلی (اسپین) شیخ محمد عبدالمنعم (برازیل) کے اسماء قابل ذکر ہیں۔ انعامی مقابلہ کا انعقاد تین مرحلوں میں آن لائن عمل میں آیا۔
Published: undefined
موصولہ ذارئع کے مطابق حافظ طہ اویس بن عبدالمنیر جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام چل رہے مرکز کالج آف قرآن اکادمی میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کا کامیابی پرمرکز مینجمنٹ واساتذہ نے مبارکباد پیش کی۔حافظ طہ نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے والدین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرآن کا اعجاز ہے کہ مجھے کامیابی ملی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ حفظ کی تعلیم کے ساتھ طہ اویس ہائی اسکول SSLC کا بھی طالب علم ہے۔ مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کاعزم بھی ہے۔ طہ کے مطابق وہ بہت بڑے اسکالر بننا چاہتے ہیں۔ طہ اویس کا تعلق ملپورم سے ہے۔ طہ نے اس سے قبل کئی انعامی مقابلہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس میں الفہیم قرآن کمپٹیشن قابل ذکر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined