کیرالہ میں ملپورم کے ضلع مجسٹریٹ گوپال کرشنن نے کوزیکوڈ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے پر پیش آئے طیارہ حادثے میں 18 افراد کی موت اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ گوپال کرشنن نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ماپورم اور کوزیکوڈ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کے بہتر علاج کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 9:39 AM IST
دوسری طرف مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے ہفتہ کے روز اس حادثہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ کے کوزیکوڈ میں پیش آئے طیارہ حادثے کے شکار لوگوں کو بچانے کے لئے حکومت کی کوششیں جا ری ہیں ۔ مرلی دھرن نے کہا کہ کری پور ایک اونچائی پر واقع ہوائی اڈہ ہے اور اس حادثے سے متعلق حکام کی جانب سے مزید معلومات کا انتظار کیا جارہا ہے۔
Published: 08 Aug 2020, 9:39 AM IST
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے پہاڑی کی چوٹی پر ایئر پورٹ واقع ہونے کی وجہ سے اس کو خطرناک ہوائی اڈے کے طور پر نشان زد کیا ہے۔ یہ ہوائی اڈ ہ طیاروں کے آپریشن کے لئے ملک کے 11 جوکھم والے ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ بہر حال، کیرالہ کے ضلع کنور کے رہنے والے مرلی دھرن نے کہا ’’میں ائیر انڈیا کے خصوصی طیارے کے ذریعے کلی کٹ جارہا ہوں۔ کلی کٹ ہوئی اڈے کے جائے حادثہ پر پہنچ کر اس حادثے میں زخمیوں ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ سے ملنے کی توقع ہے ‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے کیرالہ کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر وشوا مہتا سے بات کی اور ان سے کہا کہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مرکزی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
Published: 08 Aug 2020, 9:39 AM IST
واضح رہے کہ دبئی سے آ یا ایئر انڈیا ایکسپریس کا طیارہ جمعہ کی شام 19:41 بجے ہوئی اڈے کے رن وے 10 سے پھسل کرحادثے کاشکار ہو کر دو ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ طیارے میں 174 مسافر ، 10 شیرخوار بچے، دو پائلٹ اور پائلٹ عملے کے دیگر پانچ افراد سوار تھے۔
Published: 08 Aug 2020, 9:39 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 08 Aug 2020, 9:39 AM IST
تصویر: پریس ریلیز