کیرالہ کے زیر بحث نن آبرو ریزی معاملہ کے ملزم بشپ فریکو مولکل کے خلاف گواہی دینے والے پادری فادر کوریا کوس کی مشتبہ حالات میں موت واقع ہو گئی ہے۔ کوریا کوس کی لاش پیر کے روز یونی آج صبح 10 بجے ان کے جالندھر واقع کمرے سے برآمد ہوئی۔
Published: undefined
نیوز 18 ہندی کی ایک رپورٹ کے مطابق کوریا کوس کو لگاتار دھمکیاں مل رہی تھیں اور حال ہی میں ان کی کار پر حملہ ہوا تھا۔ غورطلب بات یہ بھی ہے کہ کیرالہ ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم فریکنو مولکل 17 اکتوبر کو ہی جالندھر پہنچا تھا۔ اس کے جالندھر پہنچے کے 5 دن کے اندر ہی فادر کوریا کوس کی موت ہو گئی۔
فادر کوریا کوس کی بھابھی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ فرینکو کی جانب سے کوریا کوس کو لگاتار دھمکیاں مل رہی تھیں۔ انہوں نے پولس میں اس معاملہ کو درج کرا دیا ہے۔
Published: undefined
فریکنو مولکل کے خلاف مظاہروں کی قیادت کرنے والی سسٹر انوپما نے کہا کہ انہیں شک ہے کہ کوریا کوس کی موت قدرتی نہیں ہے کیوںکہ نن ریپ کیس میں انہوں نے متاثرہ کے حق میں بیان دیا تھا۔ سسٹر انوپما نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے معاملہ کی جانچ ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ جالندھر ڈائیسس کے سابق بشپ فرینکو مولکل پر ایک نن نے 2014 سے 2016 کے درمیان عصمت دری کرنے اور جبراً غیر فطری تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ جون میں کوٹیائم پولس کو دی گئی شکایت میں نن نے الزام عائد کیا تھا کہ بشپ نے مئی 2014 میں کوراولنگاڈ گیسٹ ہاؤس میں اس کے ساتھ ریپ کیا اور بعد میں بھی ان کا جنسی استحصال کیا گیا۔ اس معاملہ ممیں نن نے پاپائے روم کو بھی خط لکھ کر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ معاملہ کی نزاکت کے پیش نظر مولکل نے بھی پاپائے روم کو خط لکھ کر کچھ وقت کے لئے اپنی ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی اجازت مانگی تھی۔ اس کے بعد اس نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
اس معاملہ میں کیرالہ پولس نے مولکل کو 19 ستمبر کو پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا۔ تین دن کی پوچھ گچھ کے بعد کیرالہ پولس نے مولکل کو 21 ستمبر کو گرفتار کر لیا تھا۔ تقریباً 21 دن کے بعد کیرالہ ہائی کورٹ نے فرینکو مولکل کی درخواست ضمانت کو شرائط کے ساتھ منظور کر لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز