نئی دہلی: ملک میں اسکولی تعلیم کا معیار بہتربنانے کے لیے حکومت نے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ریاستوں کی پہلی بار درجہ بندی کی ہے جس میں کیرالہ پہلے مقام پر ہے ،راجستھان دوسرے اور کرناٹک تیسرے مقام پر ہے ،جبکہ گجرات پانچویں اور بہار سترہویں مقام پر ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا ہریانہ ،آسام اور اترپردیش نے اسکولی تعلیم کے شعبہ میں اپنی کارکردگی تیزی سے بہتربنائی ہے ۔اس طرح چھوٹی ریاستوں میں تعلیم کے سبھی شعبوں میں کارکردگی کی بنیاد پر منی پور پہلے مقام پر ،تریپورہ دوسرے اور گوا تیسرے مقام پر ہے جبکہ حال ہی میں تیزی سے بہتر کارکردگی پیش کرنے والی ریاستوں میں میگھالیہ ا ور ناگالینڈبھی شامل ہیں۔
Published: undefined
مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں چنڈی گڑھ پہلے دادر اور نگر حویلی دوسرے اور دہلی تیسرے مقام پر ہے جبکہ حالیہ برسوں میں تیزی سے بہتر کارکردگی پیش کرنے والے علاقوں میں پہلے مقام پر دمن او ر دیو اور تیسرے مقام پر پڈوچیری ہے ۔اس سروے میں مغربی بنگال نے حصہ نہیں لیا۔
Published: undefined
نیتی آیوگ ،عالمی بینک اور انسانی وسائل کی وزارت نے مل کر یہ انڈیکس رپورٹ پہلی بار تیار کی ہے ۔نیتی آیوگ کے ڈپٹی چیئرمین راجیوکمار ،چیف ایگزیکٹیوافسر امیتابھ کانت ،آلوک کمار اور اسکولی تعلیم کےسکریٹری رینا رے اور ہندستان میں عالمی بینک کے کنٹری منیجر ہشام عبد کاہن او رشبنم سنہا نے یہ رپورٹ پیر کے روز یہاں جاری کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز