قومی خبریں

کیرالہ: آئی سی ایم آر نے چمگادڑوں میں نپاہ وائرس کی تصدیق کی

ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے بدھ کو کہا کہ پڑوسی ضلع وائناڈ سے چمگادڑوں پر کئے گئے آئی سی ایم آر ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>نپاہ وائرس / Getty Images</p></div>

نپاہ وائرس / Getty Images

 
DeFodi Images News

ترواننت پورم: کیرالہ کے کوزی کوڈ ضلع میں نپاہ وائرس کا خوف ختم ہونے کے ایک ماہ بعد ایک مرتبہ پھر تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ ریاستی وزیر صحت وینا جارج نے بدھ کو کہا کہ پڑوسی ضلع وائناڈ سے چمگادڑوں پر کئے گئے آئی سی ایم آر ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں۔

Published: undefined

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جارج نے کہا کہ وائناڈ ضلع کے سلطان باتھری اور منتھاواڈی علاقوں سے جمع کیے گئے چمگادڑوں کے نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جارج نے کہا، ’’اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ چوکس صحت کے پیشہ ور افراد مریضوں کی جانچ کے معمول کے کام میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور محتاط انداز اپنایا جائے۔‘‘

Published: undefined

اتفاق سے ستمبر کے دوسرے ہفتے کے دوران کوزی کوڈ میں طبی حکام نے نپاہ کی مشتبہ علامات والے دو مریضوں کی موت کے بعد وائرس کے پھیلاؤ کا شبہ ظاہر کیا۔ کوزی کوڈ میں نپاہ سے دو اموات اور چھ مثبت معاملات دیکھے گئے تھے۔ 1000 سے زائد نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined