قومی خبریں

کیرالہ کی وزیر صحت وائناڈ جاتے ہوئے حادثہ کا شکار، زخمی حالت میں اسپتال میں داخل

وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد وزیر صحت وینا جارج وہاں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اورآج صبح وہ وائناڈ  جاتے ہوئے خود  حادثہ کا شکار ہو گئیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج آج یعنی 31 جولائی کو ملاپورم ضلع میں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ وینا جارج کی کار ملاپورم ضلع کے منجیری کے قریب سڑک حادثہ کا شکار ہوگئی۔ ریاستی محکمہ صحت اور مقامی پولیس نے کہا کہ کیرالہ کی وزیر صحت کو اس حادثے میں معمولی چوٹیں آئی ہیں اور منجیری میڈیکل کالج میں وہ زیر علاج  ہیں ۔جس وقت ان کی گاڑی حادثہ ک شکار ہوئی اس وقت  وہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ضلع وائناڈ کے دورے پر جا رہی تھیں جس۔

Published: undefined

خبروں کے مطابق وائناڈ میں مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 151 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر صحت وائناڈ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئی  ہیں۔ این ڈی آر ایف نے کہا ہے کہ وائناڈ میں شدید بارش کی وجہ سے ایک بار پھر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ یہی وجہ تھی کہ وزیر صحت وائناڈ کے دورے پر جا رہی تھیں ، تاکہ وہ موقع پر موجود رہیں اور بچاؤ آپریشن پر نظر رکھیں۔ وائناڈ سمیت کیرالہ کے 11 اضلاع میں بھی بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

وینا جارج نے منگل  یعنی30 جولائی کو محکمہ صحت کے ڈائریکٹوریٹ کا دورہ کیا تاکہ لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے جاری انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ کیرالہ کے وزیر صحت کے دفتر کے مطابق، انہوں نے موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی اور متاثرہ علاقوں میں موجود اسپتالوں میں بستروں کی درست ٹریکنگ کے لیے ہدایات دیں۔ وزیر صحت نے ضرورت پڑنے پر عارضی ہسپتال بنانے کی بھی سفارش کی۔ انہوں نے موبائل مردہ خانے کے استعمال سمیت موجودہ ہسپتالوں میں مردہ خانے کے نظام کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Published: undefined

کیرالہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (کے ایس ڈی ایم اے) کے مطابق فائر اینڈ ریسکیو، سول ڈیفنس، این ڈی آر ایف اور مقامی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ ڈی ایس سی سینٹر کننور کے تقریباً 200 ہندوستانی فوجی اہلکار اور کوزی کوڈ سے 122 ٹی اے بٹالین بھی موقع پر لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined